کراچی کے نسلہ ٹاور کے رہائشیوں کا کڑا امتحان ختم ہونے کا نام نہیں لے رہا۔
پہلے آشیانہ چھنا اور اب منہدم فلیٹ سے نکلا لاکھوں روپے مالیت کا تعمیراتی سازوسامان انکی مرضی کے بغیر بیچ دیا گیا۔
عوام کا کوئی والی و ارث نہیں، شہر کراچی میں اس مثال کی عبرت ناک تصویر نسلہ ٹاور رہائشی بنے ہیں۔
آشیانے بکھرنے کے بعد فلیٹ کے معاوضے کی کوئی خبر نہیں، البتہ فلیٹ کا سریہ، کھڑکی دروازے و دیگر کروڑوں روپے کا تعمیراتی سامان ان کی مرضی کے بغیر دن دہاڑے بیچ دیا گیا۔
سینیئر سول انجینئرز اور بلڈرز کے مطابق اس سائز کی عمارت میں تقریباً 700 ٹن سریے کے استعمال کا تخمینہ ہے، منہدم عمارت سے 9 کروڑ روپے سے زائد کا سریہ نکالا گیا ہے۔
فی کلو تقریباً 130 روپے میں فروخت کا پیسہ مالک کو نہ دیے جانے سے ایک فلیٹ مالک تقریباً 20 لاکھ روپے سے محروم ہوگیا۔
مزید یہ کہ فلیٹ کا صرف سریہ ہی نہیں بکا، کھڑکی دروازے، پائپس، بجلی کے تار، لفٹس، سینیٹری حتیٰ کہ ملبہ بھی بیچ دیا گیا۔
یوں اپنا گھر لٹنے کے بعد کرایے یا رشتے داروں کے ہاں رہنے والے رہائشی اب تک ملبے کی رقم سے بھی محروم رہے۔
ڈیمولیشن ٹھیکدار کا دعویٰ ہے بلڈر کی جانب سے سریہ خطرناک حد تک کم استعمال ہوا۔
ایسوسی ایشن آف بلڈرز کے سینئر ممبر راحیل رنچ کے مطابق بلڈرز کی جانب سے کم سریہ استعمال کا دعویٰ غلط ہے۔
انہوں نے بتایا کہ کورٹ حکم انہدام اور معاوضے دونوں کا تھا لیکن صرف ایک کام ہوا ہے، معاوضہ حکومت دے گی کیونکہ بلڈر معاوضے کی پوزیشن میں نہیں جبکہ ایسوسی ایشن آف بلڈرز کا معاوضے میں حصہ ڈالنے کا ارادہ نہیں۔
بعض افراد سمجھتے ہیں ٹاور گرانے کا حکم صوبائی حکومت کو تھا اس لیے عمارت گرانے پر ٹھیکیدار کا کل خرچ و منافع حکومت کو دیا جانا چاہیے تھا، لیکن ٹھیکیدار سے ٹھیکے کی سرکاری فیس 3 کروڑ روپے لی گئی۔
فلیٹ مالکان بڑے چاہ سے سجائے آشیانوں پر پڑتے تابڑ توڑ ہتھوڑوں کی گونج سنتے رہے، پھر ان کے گھروں سے لوہا و دیگر سامان نوچ لیا گیا اور پھر فی فلیٹ تقریباً 25 لاکھ روپے کا لوہا، سامان اور ملبہ انکی مرضی کے بغیر بیچ دیا گیا۔
قومی خبریں سے مزید
-
Table of Contents
آئی ایم ایف کی پاکستان سے متعلق رپورٹ جاری
آئی ایم ایف کی رپورٹ کے مطابق اگلے مالی سال پاکستان کا حکومتی قرض 4.6 فیصد کم ہونے کا امکان ہے، اگلے مالی سال پاکستان کا حکومتی قرض جی ڈی پی کا82.1 فیصد رہنے کا امکان ہے۔
-
آصف زرداری اور سراج الحق کی ملاقات منسوخ
سابق صدر اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری اور امیر جماعت اسلامی سراج الحق کی ملاقات منسوخ ہوگئی۔
-
چمن میں سیکیورٹی اداروں نے 2 خطرناک دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا
ڈپٹی کمشنر کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں نے افغانستان میں کالعدم ٹی ٹی پی کے کمانڈر طور آغا سے وابستگی کا اعتراف کیا ہے۔
-
سکھر: دفتر میں کھڑی کیش وین سے ساڑھے 5 کروڑ چوری
سکھر میں نجی سیکیورٹی کمپنی کےدفترمیں کھڑی کیش وین سےساڑھے 5کروڑروپےچوری ہوگئے۔
-
شہباز شریف، چوہدری برادران سے ملاقات کے بعد رہائشگاہ سے روانہ
اپوزیشن لیڈر شہباز شریف حکومتی اتحادی چوہدری برادرن سے ان کی رہائشگاہ پر ملاقات کے بعد واپس روانہ ہوگئے ہیں۔
-
بساط سیاست پر کھیل دلچسپ مرحلے میں داخل
تحریک انصاف کی اتحادی حکومت کو گھر بھیجنے کی کوششوں تیز ہوگئیں، بساط سیاست پر کھیل دلچسپ مرحلے میں داخل ہوگیا۔
-
شہباز شریف ایڑیاں رگڑ کر چوہدری برادران کے پاس جا رہے ہیں، علی امین گنڈا پور
علی امین گنڈا پور نے کہا کہ عمران خان واحد وزیراعظم ہیں جنہوں نے تحریک کے بغیر عدم اعتماد کا ووٹ لیا، اپوزیشن شوق سےعدم اعتماد کی تحریک لےکر آئے۔
-
میاں چنوں میں ہجوم کے ہاتھوں قتل کا مقدمہ درج ہوگیا
میاں چنوں میں ہجوم کے ہاتھوں قتل کا مقدمہ درج ہوگیا، 33 نامزد، 300 نامعلوم افراد بھی شامل کرلیے گئے۔
-
پروین رند کا ملزمان کی گرفتاری اور خود کی سیکیورٹی کا مطالبہ
پیپلز میڈیکل یونیورسٹی نوابشاہ میں مبینہ تشدد کا شکار نرسنگ ہاؤس افسر پروین رند نے ذمہ داروں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کردیا۔
-
خیبرپختون خوا: پہلے مرحلے کے ضمنی الیکشن کیلئے پولنگ ختم
خیبرپختونخوا میں پہلے مرحلے کے ضمنی انتخابات کے لیے پولنگ ختم ہوگئی، خواتین کی بڑی تعداد بھی ووٹ ڈالنے کے لیے پہنچی۔
-
عمران خان، بشریٰ بی بی میں علیحدگی کی خبروں کی تردید
وزیراعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی میں ناراضی اور علیحدگی کی خبروں کی تردید سامنے آگئی۔
-
شہباز شریف 14 سال بعد چوہدری برادران کے گھر پہنچ گئے
اپوزیشن لیڈر شہباز شریف 14 سال بعد چوہدری برادران سے ملاقات کے لیے ان کی رہائشگاہ پہنچ گئے۔
-
شہباز شریف کو پرویز الہٰی صرف چائے پلائیں گے، فواد چوہدری کا دعویٰ
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے دعویٰ سے کہا ہے کہ اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو پرویز الہٰی صرف چائے پلائیں گے۔
-
لگتا ہے بلدیاتی کے بجائے عام انتخابات ہو جائینگے: خواجہ آصف
مسلم لیگ نون کے رہنما، سابق وفاقی وزیر خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ لگتا ہے کہ بلدیاتی انتخابات کے بجائے عام انتخابات ہو جائیں گے۔
-
آصف زرداری کی طبیعت پھر ناساز
پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین سابق صدر آصف علی زرداری کی طبیعت ایک بار پھر ناساز ہو گئی۔