Categories
Breaking news

نسلہ ٹاور کو گرانے کا کام تیزی سے جاری

نسلہ ٹاور

کراچی میں سپریم کورٹ آف پاکستان کے حکم پر رہائشی عمارت نسلہ ٹاور کو گرانے کا کام دن رات 3 شفٹوں میں جاری ہے۔ رپوٹ کے مطابق نسلہ ٹاور کی بالائی منزل کو ہیوی مشنری سے توڑنے کا کام اس وقت جاری ہے، عمارت کو گرانے کا کام 3 شفٹوں میں ہو رہا ہے۔

شارعِ فیصل تا شارعِ قائدین راستہ کسی ناخوش گوار واقعے سے بچنے کے لیے ٹریفک کے لیے بند کیا گیا ہے۔ نسلہ ٹاور کے اطراف دفعہ 144 کے تحت 4 سے زائد افراد کے جمع ہونے پر پابندی بھی عائد ہے۔

نسلہ ٹاور کے باہر بلڈرز اور متاثرین کے احتجاج کے بعد پیدا ہونے والی صورتِ حال پر ڈی سی ایسٹ نے کمشنر کراچی سے دفعہ 144 لگانے کی درخواست کی تھی۔

پابندی کا اطلاق نسلہ ٹاور مکمل مسمار ہونے کے تک برقرار رہے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.