Categories
Breaking news

ندیم افضل چن نے کورونا وائرس سے ایک بار پھر خبردار کردیا

Advertisement
ندیم افضل چن نے ایک بار پھر خبردار کردیا

وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی ندیم افضل چن نے کورونا وائرس کی دوسری لہر میں بھی اپنے روایتی اسٹائل میں عالمی وبا سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا کہہ دیا۔

Advertisement

انہوں نے اپنے حالیہ سوشل میڈیا پیغام میں لکھا کہ ’مختاریا انہاں نوں سمجھا، کورونا دوبارہ آ گیا ای۔‘ (مختاریاں انہیں سمجھاؤ، کورونا وائرس دوبارہ آگیا ہے۔)

یاد رہے کہ عالمی وبا کورونا وائرس کے پاکستان میں آنے اور کورونا سے بچاؤ کے لیے لگائے گئے لاک ڈاؤن کے آغاز میں ندیم افضل چن کی مبینہ آڈیو کال وائرل ہوئی تھی۔

آڈیو کال میں وہ کسی’مختاریا‘ سے مخاطب ہیں اور کورونا کی ممکنہ صورتحال سے مقامی انداز میں آگاہ کرتے ہوئے کہہ رہے ہیں کہ بات بہت بڑھ گئی ہے ، گھر پر بیٹھو اور احتیاطی تدابیر اختیار کرو۔

یہ بھی پڑھیے

ندیم افضل چن کے اس آڈیو کلپ کے مقبول ہونے پر اتنی بات کی گئی کہ پاکستان کے ٹوئٹر ٹرینڈ پینل پر بھی یہ سر فہرست ٹرینڈ میں سے ایک رہا، جہاں تمام سوشل میڈیا صارفین کو ’مختاریا ‘ کی تلاش تھی ندیم افضل چن اپنی ایک ویڈیو میں ’مختاریا ‘ کو سامنے بھی لائے۔

’مختاریا‘ گانا بھی سامنے آگیا

وزیر اعظم عمران خان کے ترجمان ندیم افضل چن کی اپنے…

بعد ازاں وزیر اعظم عمران خان کے ترجمان ندیم افضل چن کی اپنے قریبی دوست مختار حسین باجوہ عرف مختاریا سے کی گئی مبینہ طور پر لِیک ہونے والی واٹس ایپ آڈیو کال پہلے ہی کافی مقبول تھی لیکن اب ندیم افضل چن کے ’مختاریا ‘ پر گانا بھی ریلیز کردیا گیا تھا۔

x
Advertisement

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *