Categories
Breaking news

نجی ایئرلائن کی پرواز کی جناح انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر ایمرجنسی لینڈنگ

Advertisement
Advertisement

نجی  ایئرلائن کی پرواز جناح انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر ایمرجنسی لینڈنگ

کراچی سے اسلام آباد جانے والی سیرین ایئرلائن کی پرواز نے جناح انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر ایمرجنسی لینڈنگ کی ہے۔ پرواز میں وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر بھی سوار تھے۔

ذرائع کے مطابق پرواز کراچی سے 12 بج کر30 منٹ پر اسلام آباد کیلئے روانہ ہوئی تھی۔ پرواز نے اڑان بھرنے کے کچھ دیر بعد جناح انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر ایمرجنسی لینڈنگ کی۔

اس حوالے سے پاکستان تحریک انصاف کی رکن سندھ اسمبلی سدرہ عمران کا کہنا ہے کہ جہاز میں وفاقی وزیر اسد عمر بھی موجود تھے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پرواز نے تکنیکی خرابی کے باعث کراچی ایئر پورٹ پرلینڈنگ کی۔ اسد عمر خیریت سے ہیں اور متبادل فلائٹ سے روانہ ہو رہے ہیں۔

خیال رہے کہ اس سے قبل 19 مارچ کو قومی ایئر لائن پی آئی اے کا طیارہ پی کے 306 نواب شاہ کے قریب آسمانی بجلی کی زد میں آگیا تھا لیکن خوش قسمتی سے کسی بھی قسم کا کوئی نقصان نہیں ہوا تھا۔

پی آئی اے کی پرواز پی کے 306 کراچی سے لاہور جارہی تھی کہ نواب شاہ کے قریب اچانک موسم خراب ہونے کے باعث طیارہ آسمانی بجلی کی زد میں آیا تھا۔

آسمانی بجلی سے طیارے کے پرائمری ریڈار کو بھی نقصان پہنچا تھا لیکن کپتان نے کمال مہارت سے طیارے کو بحفاظت لاہور ایئرپورٹ پر اتار لیا تھا۔

اس حوالے سے قومی ایئر لائن پی آئی کے ترجمان نے کہا تھا کہ کپتان کو محسوس ہوا تھا کہ دائیں پر کی جانب بجلی گری ہے لیکن طیارے کے لاہور ایئرپورٹ پر لینڈ کرنے کے بعد جب انجینئرز نے معائنہ کیا تو طیارے پر بجلی گرنے کے آثار دکھائی نہیں دیے۔

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *