Categories
Breaking news

نتھیا گلی میں ہوٹل کی تعمیر کا کنٹریکٹ جون میں دیا گیا، کمپنی ذرائع

فائل فوٹو
فائل فوٹو

نتھیا گلی میں لگژری ہوٹل کی تعمیر کے حوالے سے دیے گئے کانٹریکٹ کی مزید معلومات سامنے آگئیں، نتھیا گلی میں ہوٹل کی تعمیر کا کنٹریکٹ جون میں دیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ستمبر میں سرمایہ کار ممتاز مسلم نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سے ملاقات کی، ملاقات میں صوبے میں سرمایہ کاری سے متعلق بات کی گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سرمایہ کار ممتاز مسلم کا عراق اور کابل میں بھی ایک ایک ہوٹل ہے، نتھیا گلی میں زیر تعمیر یہ ممتاز مسلم کا تیسرا اور پاکستان میں پہلا ہوٹل ہوگا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نتھیا گلی میں ہوٹل کی تعمیر کا کام جاری ہے، جو 4 سال میں مکمل ہوگا، وزیراعظم عمران خان نے 5 ستمبر کو ہوٹل کا افتتاح کیا۔

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے جیو نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ممتاز مسلم سرمایہ کار ہیں، انہوں نے ملاقات کی ہے، ان سے میری ملاقات وزیر اعظم کے ہوٹل کے افتتاح کرنے کے بعد ہوئی۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published.