Categories
Breaking news

نتھیا گلی جیسے 15 نئے سیاحتی مقامات بنائے جاسکتے ہیں، وزیراعظم عمران خان

نتھیا گلی جیسے 15 نئے سیاحتی مقامات بنائے جاسکتے ہیں، وزیراعظم عمران خان

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ملک میں مذہبی اور تاریخی سیاحت کی گنجائش موجود ہے، نتھیا گلی جیسے 15 نئے سیاحتی مقامات بنائے جاسکتے ہیں۔

عمران خان نے ناران میں صحافیوں سےگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سیاحت کا فروغ امن کے بغیر ممکن نہیں، بیرون ممالک کے سیاح خود کو محفوظ سمجھیں گے تو پاکستان آئیں گے۔

وزیر اعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر ناران پہنچ گئے

وزیر اعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر ناران پہنچ گئے جہاں وہ ٹائیگر فورس کے رضا کاروں سے خطاب کریں گے۔

وزیراعظم نے کہا کہ سیاحت کے حوالے سے صوبائی حکومتوں کو بائی لاز تیاری کی ہدایت کی ہے، سوئٹزرلینڈ سیاحت سے سالانہ 80 ارب ڈالر کماتا ہے۔

سوئٹزرلینڈ کی خوبصورتی پاکستان کے مقابلے میں کچھ نہیں، وزیراعظم عمران خان

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ سوئٹزرلینڈ میں سیاحت سے 80 ارب ڈالر حاصل ہوتے ہیں اور وہاں کی خوب صورتی پاکستان کے مقابلے میں کچھ نہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ سیاحوں کو متوجہ کرنے کیلئے کئی کھیل متعارف کرائے جارہے ہیں، پاکستان میں ونٹر ٹورازم کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *