Categories
Breaking news

نا اہل وفاقی حکومت کو سندھ کی زراعت و صنعتوں کی تباہی کی پرواہ نہیں، ناصر شاہ

نا اہل وفاقی حکومت کو سندھ کی زراعت و صنعتوں کی تباہی کی پرواہ نہیں، ناصر شاہ

صوبائی وزیر اطلاعات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ نالائق اور نااہل وفاقی حکومت کو سندھ کی زراعت اور صنعتوں کی تباہی کی پرواہ نہیں۔ رینی کینال کو ابھی تک سندھ حکومت اور محکمہ آبپاشی سندھ کے حوالے نہیں کیا گیا ہے۔ جس کا ثبوت یہ ہے کہ وفاقی بجٹ میں رینی کینال کے لیے فنڈز رکھے گئے ہیں۔

سید ناصر حسین شاہ نے اپنے بیان میں کہا کہ رینی کینال واپڈا کا پروجیکٹ ہے۔ جسے کئی سالوں سے مکمل نہیں کیا گیا۔ پانی چوری کرکے سندھ کی زراعت کو تباہ کیا گیا۔ کشمور سے کینجھر تک کاشتکار اور کسان سراپا احتجاج ہیں، لیکن پی ٹی آئی کی وفاقی حکومت نے ایک نہ سنی۔

انھوں نے کہا کہ سندھ میں کئی اضلاع میں پینے کے پانی کی شدت قلت کے باوجود فلڈ کینال کھولے ہوئے ہیں۔ ارسا صوبوں کو پانی کی منصفانہ تقسیم کرنے کے بجائے پی ٹی آئی کا آلہ کار بن گیا ہے۔

صوبائی وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ اب ملک کی معاشی رگ پر وار کیا گیا ہے اور سندھ کے حصہ کی گیس منقطع کر دی گئی ہے۔ گیس کی بندش سے کراچی میں سیکڑوں کارخانوں کو تالے لگ گئے ہیں۔ ہزاروں مزدور بے روزگار ہوگئے ہیں اور ملک کی معیشت کو سخت نقصان پہنچایا جارہا ہے۔ لیکن ان کے وزراء ترقی اور معیشت کی بہتری کا راگ الاپتے پھرتے ہیں۔

سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ ایک کروڑ نوکریاں دینے والوں نے کسانوں اور مزدوروں سے روٹی چھین لی ہے۔ ہم تو کہتے تھے، ان کو عوام کی کوئی فکر نہیں ہے یہ اے ٹی ایم بھرنے آئے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *