Categories
Breaking news

ناہید خان گڑھی خدا بخش پہنچ گئیں

Advertisement
دسمبر 2007 میں گڑھی خدا بخش میں بینظیر کیساتھ تھی، ناہید خان

پاکستان پیپلز پارٹی ورکرز کی رہنما ناہید خان محترمہ بینظیر بھٹو کی برسی کیلئے گڑھی خدا بخش پہنچ گئیں۔ان کا کہنا ہے کہ وہ دسمبر 2007 میں گڑھی خدا بخش میں شہید محترمہ بےنظیر بھٹو کے ساتھ تھیں۔

ناہیدخان کے ساتھ پاکستان پیپلز پارٹی ورکرز کے رہنما ڈاکٹر صفدرعباسی بھی گڑھی خدا بخش پہنچ گئے جہاں دونوں رہنماؤں نے شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی قبر پر فاتحہ خوانی کی۔

Table of Contents

x
Advertisement

اس موقع پر ناہید خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں جب بھی یہاں آتی ہوں تو بی بی کی یادیں تازہ ہوجاتی ہیں۔

بے نظیر بھٹو کی تیرہویں برسی کے گڑھی خدا بخش میں انتظامات مکمل

سابق وزیر اعظم بے نظیر بھٹو کی تیرہویں برسی منانے کے لئے گڑھی خدا بخش میں انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیںجبکہ پیپلزپارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس بھی منعقد ہوگا۔

دوسری جانب ڈاکٹر صفدر عباسی نے کہا کہ پی ڈی ایم کے پاس ڈائیلاگ کے علاوہ کوئی راستہ نہیں۔

ڈاکٹرصفدرعباسی نے کہا کہ پی ڈی ایم کی تینوں بڑی جماعتیں انتشار کا شکار ہیں۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ خان صاحب کی نیت تو کام کرنے کی ہے لیکن ان کے پاس ٹیم نہیں۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *