Categories
Breaking news

نام نہاد سیکولر بھارت کا اصل چہرہ دنیا کے سامنے ہوا بے نقاب

Advertisement

 بھارتی پولیس

نام نہاد سیکولر بھارت کا اصل چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب ہوگیا، امریکی تھنک ٹینک نےانسانی آزادی کی بدترین صورتحال سے پردہ اٹھادیا۔

امریکی تھنک ٹینک نے بھارت میں انسانی آزادی کی بدترین صورتحال کا پردہ فاش کردیا، شخصی و معاشی آزادی میں تنزلی کے بعد بھارت عالمی انڈیکس میں 111ویں نمبر پر پہنچ گیا۔

بھارت دیگر ممالک کے مقابلے میں چین اور بنگلہ دیش سے آگے ہے، دونوں ممالک کے پوائنٹس 2020 انڈیکس میں بالترتیب 129 اور 139 ہیں۔

امریکا اور برطانیہ فہرست میں 17 ویں نمبر پر ہیں جبکہ جنگ سے متاثرہ ملک شام فہرست میں آخری نمبر پر موجود ہے۔

Advertisement

امریکی تھنک ٹینک کی رپورٹ کے مطابق سابقہ انڈیکس کے مقابلے میں بھارت میں انسانی آزادی میں 17 پوائنٹس کی تنزلی ہوئی، بھارت کو اس حوالے سے 6.43 پوائنٹس ملے۔

رپورٹ کے مطابق انسانی آزادی کے معاملے پر اوسط پوائنٹس 6.93 مقرر ہیں جبکہ انڈیکس پوائنٹس قانون کی عملداری، مذہبی عوامی تحفظ کے مطابق دئیے جاتے ہیں۔

امریکی تھنک ٹینک کی جانب سے انڈیکس پوائنٹس نظام قانون کی صورت حال کو مدنظر رکھ کر دئیے جاتے ہیں، انسانی آزادی کی بہترین صورت حال میں نیوزی لینڈ، سوئٹزرلینڈ، ہانگ کانگ شامل ہیں۔

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *