Categories
Breaking news

نامعلوم ہیکرز نے سندھ حکومت کی ویب سائٹ ہیک کرکے وارننگ بھی دی ڈالی

Advertisement
Advertisement

نامعلوم ہیکرز

نامعلوم ہیکرز کی جانب سے سندھ انوسٹمنٹ ڈیپارٹمنٹ کی ویب سائٹ ہیک کرلی گئی ہے ،ساتھ ہی ہیکرز نے وارننگ بھی دی ڈالی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سندھ انوسٹمنٹ ڈیپارٹمنٹ کی ویب سائٹ آج صبح ہیک کی گئی، جسے ابھی تک بحال نہیں کرایا جاسکا ہے، نامعلوم ہیکرز نے ویب سائٹ پر وارننگ میسج بھی جاری کیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ طلبا کی زندگیاں کوئی مذاق نہیں ہے، فوری طور پر اسکولز بند کئے جائیں، طلبا ہی کسی ملک کا قیمتی اثاثہ ہوتے ہیں، اپنے اثاثے تباہ مت کریں۔

اس کے ساتھ ساتھ ہیکرز کی جانب سے محفوظ طلبا اور محفوظ پاکستان لکھا گیا ہے۔

دوسری جانب وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات نہ دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کرونا وائرس کے باعث پہلے ہی بہت تعطیلات ہوچکی ہیں ،نومبر کے آخر میں این سی اوسی اجلاس میں مزید بحث ہوگی۔

وزیر تعلیم کا کہنا تھا کہ موسم سرما کی چھٹی کا فی الحال کوئی امکان نہیں، اسٹیرنگ کمیٹی شیڈول میں موسم سرماتعطیلات شامل نہیں، نومبر کے آخر میں این سی اوسی اجلاس میں مزید بحث ہوگی۔

گذشتہ روز وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی زیر صدارت بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس کے اجلاس میں کرونا کیسز میں اضافے کے پیش نظر نومبر سے جنوری تک تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات کی تجویز دی گئی تھی۔

اجلاس میں وزرائے تعلیم نے اسکولوں کو بند کرنے کی مخالفت کی، ذرائع کا کہنا تھا کہ اگلے ہفتے 23 نومبر کو دوبارہ اجلاس ہوگا،جس میں صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا، اجلاس میں شفقت محمود نے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا تعلیمی اداروں میں کوروناکیسز خطرناک حدتک بڑھ گئے، بچوں اور اساتذہ کی جان سب سے زیادہ عزیز ہے۔

بعد ازاں وزیرا عظم عمران خان کا کہنا تھا کہ تعلیمی اداروں سے متعلق آئندہ ہفتے جائزہ لیکر فیصلہ کریں گے، کرونا کیسز بڑھے تو صورتحال دیکھ کر تعلیمی اداروں میں گرمیوں میں چھٹیاں کم کرکے سردیوں کی بڑھا دیں گے۔

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *