Categories
Breaking news

ناقابلِ شکست پاکستان ٹیم آسٹریلیا کو دھول چٹانے کو تیار

آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ورلڈکپ 2021 کے سیمی فائنل میچ میں ناقابلِ شکست پاکستان ٹیم آسٹریلیا کو بھی دھول چٹانے کو تیار ہے، ٹیم کی بیٹنگ نمبر ون، بولنگ اٹیک بھی زوردار ہے۔پاکستان کرکٹ ٹیم کا ہر پلیئر اسٹار ہے، شاہین آفریدی، حارث اور عماد کینگروز کو جال میں پھنسائیں گے۔
قومی کرکٹ ٹیم کے بابر، رضوان، شعیب اور آصف علی بولرز کی درگت بنائیں گے، بھارت اور نیوزی لینڈ کے بعد آسٹریلیا سے پرانا حساب کتاب چکتا کریں گے۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی 2010 کی ہار کا بدلہ چکائیں گے، ناک آؤٹ میں کینگزوز کو زیر کرکے دکھائیں گے۔ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں دونوں ٹیموں نے اب تک چھ میچز کھیلے ہیں، تین، تین میچز جیت کر دونوں کا حساب برابر ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.