Categories
Breaking news

ناظم جوکھیو کے بھائی افضل جوکھیو نے جام عبدالکریم کو کلین چٹ دے دی

ناظم جوکھیو

ناظم جوکھیو قتل کیس میں تفتیشی افسرکی تبدیلی کے بعد کیس نے نیا رخ اختیارکرلیا ،ناظم جوکھیو کے بھائی افضل جوکھیو نے جام عبدالکریم کو کلین چٹ دے دی۔

مدعی ناظم جوکھیوکے بھائی نے پوری کہانی میں جام عبدالکریم کو بے قصور قرار دے دیا ،افضل جوکھیو نے مجسٹریٹ کے سامنے ایک سو چونسٹھ کا بیان ریکارڈ کرا دیا۔

بیان میں کہا گیا اس قتل سے جام عبدالکریم کا کوئی تعلق نہیں ، ،بیان میں جام اویس سمیت دیگر ملزمان کا ذکر کیا گیا ، ایک سو چونسٹھ کا بیان کسی بھی کیس میں انتہائی اہم سمجھا جا تا ہے،جام عبدالکریم نے کیس میں نام آنے کے بعد حفاظتی ضمانت کرا رکھی تھی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.