Categories
Breaking news

ناصر جاوید رانا احتساب عدالت اسلام آباد کے جج تعینات

احتساب عدالت اسلام آباد— فائل فوٹو
احتساب عدالت اسلام آباد— فائل فوٹو

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ناصر جاوید رانا کو احتساب عدالت اسلام آباد میں بطور جج تعینات کر دیا گیا۔

جج ناصر جاوید رانا کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کی سفارش پر وزارتِ قانون نے ناصر جاوید رانا کی احتساب عدالت اسلام آباد میں تعیناتی کی منظوری دی ہے۔

وزارتِ قانون کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ناصر جاوید رانا کی احتساب عدالت اسلام آباد میں تعیناتی 3 سال کے لیے کی گئی ہے۔

اس سے قبل اعظم خان احتساب عدالت میں بطور جج تعینات تھے، اب اُنہیں اسپیشل جج سینٹرل تعینات کر دیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ احتساب عدالت میں سابق صدرآصف زرداری، فریال تالپور، شاہد خاقان عباسی، مفتاح اسماعیل و دیگر کے کیسز زیرِ سماعت ہیں۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *