Categories
Breaking news

نارووال اسپورٹس سٹی کمپلیکس ریفرنس، احسن اقبال پر فرد جرم عائد

Advertisement
نارووال اسپورٹس سٹی کمپلیکس ریفرنس، احسن اقبال پر فرد جرم عائد

نارووال اسپورٹس سٹی کمپلیکس ریفرنس میں سابق وفاقی وزیر احسن اقبال سمیت دیگر ملزمان پر فرد جرم عائد کردی گئی۔

عدالت میں احسن اقبال نے فرد جرم پر اعتراض کیا اور الزامات کو تسلیم کرنے سے انکار کردیا۔

Table of Contents

x
Advertisement

کیس کی سماعت کے دوران سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ جج کو صرف پراسیکیوشن کی بات نہیں سننی ہوتی، پہلے یہ بھی دیکھنا ہوتا ہے کہ کیس بنتا بھی ہے یا نہیں؟

اس پر جج نے جواب دیا کہ ہم ایسی باتیں سننے کے لیے یہاں نہیں بیٹھے ہیں، آپ کو کوئی درخواست دائر کرنی ہے تو کریں یا وکیل کے ذریعے بات کریں۔

اس کے بعد جج نے اگلی سماعت 12 جنوری تک ملتوی کرتے ہوئے قومی احتساب بیورو (نیب) سے گواہ طلب کرلیے ہیں۔

عدالت کے باہر گفتگو میں احسن اقبال نے عدالتی کارروائی براہ راست دکھانے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ خود کو اسپورٹس مین کہنے والے وزیراعظم کے دور میں کھیلوں کا منصوبہ لگانا جرم بن گیا۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *