Categories
Breaking news

ناراض PTI دھڑوں کے ایک دوسرے سے رابطے

ناراض PTI دھڑوں کے ایک دوسرے سے رابطے

پنجاب میں حکومت سازی کے معاملے پر پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے ناراض دھڑوں کے درمیان باہمی رابطے ہوئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے چھینہ گروپ، علیم خان گروپ اور جہانگیر ترین گروپ کے رہنماؤں نے ایک دوسرے سے رابطہ کیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ تحریکِ انصاف کے تینوں دھڑوں کے سینئر رہنماؤں کے درمیان غیر رسمی مشاورت ہوئی ہے۔

وزیرِ اعلیٰ پنجاب پر مشاورت
یہ بھی پڑھیے

ذرائع نے بتایا ہے کہ تینوں دھڑوں نے اس بات پر مشاورت کی ہے کہ پنجاب کے وزیرِ اعلیٰ کے لیے کس کی حمایت کی جائے۔

ذرائع کے مطابق تمام گروپس کے درمیان آپس میں مزید مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق بھی ہوا ہے۔

ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ رابطے کے دوران تینوں دھڑوں نے وزیرِ اعلیٰ پنجاب کے لیے مشترکہ فیصلہ کرنے پر ایک دوسرے کو قائل کرنے کی کوشش بھی کی۔

مشاورت آج بھی ہو گی

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ پنجاب میں فاروڈ بلاک بن پائے گا یا نہیں، پسِ پردہ رابطوں کے ذریعے اس حوالے سے اہم مشاورت آج بھی ہو گی۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published.