Categories
Breaking news

نادیہ جمیل دو برس بعد بیٹے سے ملنے کیلئے بیتاب

کینسر سے مکمل طور پر شفایاب ہونے والی پاکستانی اداکارہ و سماجی کارکن نادیہ جمیل 2 برس بعد بیٹے سے ملنے کیلئے بیتاب ہیں۔نادیہ جمیل علاج کی غرض سے ملک سے باہر تھیں، اب وہ مکمل طور پر کینسر سے صحتیاب ہونے پر وطن واپسی کیلئے تیار ہیں۔انہوں نے بیٹے کی جانب سے اپنے لیے لکھی گئی پوسٹ کو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ جب آپ کا بیٹا ایسی پوسٹ لگائے تو یہ ضرور آپ کے دل کو پگھلا دے گی۔اداکارہ نے لکھا کہ ’2 سال کے عرصے کے بعد میں تین جولائی کو یہ ملک چھوڑ دوں گی اور 4 جولائی کو اپنے بیٹے کی سالگرہ کے موقع پر لاہور لینڈ کروں گی۔‘
نادیہ جمیل نے کہا کہ وہ کبھی بھی بیٹے سے اتنا زیادہ عرصہ دور نہیں رہیں ، یہ کوئی نہیں سوچ سکتا کہ یہ وقت اس کے لیے کتنا مشکل رہا ہوگا۔ بیٹے نے والدہ کیلئے پوسٹ میں انہیں چیمپئن قرار دیتے ہوئے کینسر سے جیت کا جشن منایا گیا تھا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *