Categories
Breaking news

نادرا نے کورونا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ کا اجرا شروع کر دیا

مینسٹری آف نیشنل ہیلتھ سروسز اینڈ کوارڈینیشن اور نادرا کے تعاون سے کووڈ ویکسینیشن ‏سرٹیفیکیٹ کا اجرا شروع کر دیا گیا۔ڈی جی نادرا میر عجم خان درانی کے احکامات پر کراچی کے تینوں میگا سینٹرز پر سرٹیفکیٹ کی ‏سہولت مہیا کردی گئی۔

ڈی جی نادرا سندھ میر عجم خان درانی کے مطابق ویکسینیشن سرٹیفیکٹ کا کراچی میں اجراء ‏شروع کردیا گیا ہے، سرٹیفیکیٹ ‏nims.nadra.gov.pk‏ پر اپنا قومی شناختی کارڈ نمبر اندراج کرکے ‏حاصل کیا جا سکتا ہے۔

میر عجم خان درانی کا کہنا ہے کہ سرٹیفیکیٹ کا اجراء صرف ان افراد کو کیا جائے گا جنہوں نے ‏کووڈ ویکسین کے دونوں ڈوز لگوالیے ہیں کوئی بھی شہری اپنے یا کسی اورفرد کے ویکسینیشن ‏سرٹیفیکیٹ کے حاصل کر سکتا ہے۔انہوں نے بتایا کہ کراچی سمیت ملک بھر کے نادرا میگا سینٹرز میں 100 روپے کی ادائیگی کے بعد ‏ٹوکن کے ذریعے سرٹیفیکیٹ حاصل کرسکتا ہے۔

نادرا میگا سینٹرز ‏DHA‏: مین کورنگی روڈ، ‏DHA‏ فیز 1، نزد گولڈ مارک شاپنگ مال پر واقع ہے ۔نادرا میگا سینٹرز نارتھ ناظم آباد: جو کہ یورو ٹوئن ٹاور، مین شیر شاہ سوری روڈ، بلاک ‏L‏ , نارتھ ‏ناظم آباد پر واقع ہے۔نادرا میگا سینٹرز سیمینز: جو کہ نزد سیمینز چورنگی، سائٹ انڈسٹریل ایریا پر واقع ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *