
سپریم کورٹ آف پاکستان نے نااہلی کیس کی سماعت کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر فیصل واؤڈا کو کل صبح 11 بجے طلب کر لیا۔
چیف جسٹس پاکستان عمر عطاء بندیال کی سربراہی میں 3 رکنی خصوصی بینچ نے فیصل واؤڈا کے خلاف نااہلی کیس کی سماعت کی۔
عدالتِ عظمیٰ نے فیصل واؤڈا کو امریکی شہریت ترک کرنے کا سرٹیفکیٹ ساتھ لانے کا حکم بھی دیا۔
سپریم کورٹ نے فیصل واؤڈا کو 2 آپشن دیے ہیں۔
چیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس دیے کہ فیصل واؤڈا اپنی غلطی تسلیم کریں اور 63 (1) سی کے تحت نااہل ہو جائیں، بصورتِ دیگر عدالت 62 (1) ایف کے تحت کیس میں پیش رفت کرے گی، عدالت کے سامنے فیصل واؤڈا کی تاحیات نااہلی کے لیے کافی مواد موجود ہے۔
عدالتِ عظمیٰ نے کہا کہ فیصل واؤڈا سپریم کورٹ کے سامنے پیش ہو کر کہیں کہ انہوں نے دہری شہریت کی تاریخ بدلی، فیصل واؤڈا مان لیتے ہیں کہ جھوٹا بیانِ حلفی جمع کرایا ہے تو انہیں ایک مدت کے لیے ڈس کوالیفائی کیا جائے گا، اگر فیصل واؤڈا نہیں مانتے تو وہ تاحیات نا اہل ہوں گے۔
فیصل واؤڈا کے وکیل وسیم سجاد نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن قانون کی عدالت نہیں ہے، الیکشن کمیشن کسی کو تاحیات نااہل کرنے کا اختیار نہیں رکھتا۔
چیف جسٹس نے کہا کہ عدالت کے سامنے مواد ہے جس سے ثابت ہوتا ہے کہ فیصل واؤڈا نے غلط بیانِ حلفی دیا۔
جسٹس عائشہ ملک نے کہا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے پاس تو تاحیات نااہلی کے ڈکلیئریشن کا اختیار ہے۔
جسٹس منصور علی شاہ نے استفسار کیا کہ سپریم کورٹ کیوں اپنے سامنے موجود شواہد سے تاحیات نااہل نہیں کر سکتی؟ فیصل واؤڈا نے ایک جھوٹ کو چھپانے کے لیے کئی جھوٹ بولے، انہوں نے بیانِ حلفی نوکری کے لیے نہیں انتخابات کے لیے جمع کرایا تھا، انتخابات لڑنے کے لیے صادق و امین ہونا شرط ہے، سیاست میں غلطی کی گنجائش نہیں ہوتی، مستقبل کے قانون سازوں کو جھوٹے حلف نامے جمع کرانے کی اجازت نہیں ہو سکتی۔
چیف جسٹس نے کہا کہ فیصل واؤڈا نے غلط بیانِ حلفی کو تسلیم کرنے کے بجائے ہر فورم پر لڑنے کو فوقیت دی۔
جسٹس عائشہ ملک نے کہا کہ فیصل واؤڈا کے بیانِ حلفی کے مطابق پبلک نے ان کو ووٹ دیے اور وہ جھوٹے نکلے۔
یہ بھی پڑھیے
وکیل وسیم سجاد نے کہا کہ فیصل واؤڈا کی نیت امریکی شہریت چھوڑنے کی ہی تھی۔
جسٹس عائشہ ملک نے کہا کہ پبلک انتظار نہیں کرتی کہ فیصل واؤڈا کی نیت ٹھیک تھی یا غلط۔
سپریم کورٹ آف پاکستان نے کیس کی سماعت کل (25 نومبر) کی صبح 11 بجے تک ملتوی کر دی۔
قومی خبریں سے مزید
-
عارف علوی اور عمران خان کی ملاقات پر ایوان صدر سرکاری ہینڈ آؤٹ جاری کرے گا، فواد چوہدری
فواد چوہدری نے کہا کہ سب کچھ آئین اور قانون کے مطابق ہوگا۔
-
ارشد شریف قتل، تحقیقاتی کمیٹی نے تسنیم حیدر کو طلب کر لیا
ارشد شریف قتل کیس کی تحقیقاتی کمیٹی نے تسنیم حیدر کو طلب کر لیا۔
-
صدر کے پاس آرمی چیف کی سمری پر کوئی آپشن نہیں: اعتزاز احسن
ماہرِ قانون اعتزاز احسن کا کہنا ہے کہ صدر مملکت عارف علوی کے پاس چیف آف آرمی اسٹاف کی سمری کے حوالے سے کوئی آپشن نہیں ہے۔
-
اگر صدر نے تقرریوں میں رکاوٹ ڈالی تو ہمارے پاس پلان بی بھی موجود ہے، اسحاق ڈار
وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ فوج کے دونوں عہدوں پر میرٹ پر تعیناتی کا فیصلہ قابل تعریف ہے، اللّٰہ نئی ذمہ داریاں سنبھالنے والوں پر رحمت فرمائے۔
-
صدر کی عمران خان سے ملاقات پر چوہدری شجاعت حسین کا دلچسپ تبصرہ
پاکستان مسلم لیگ ق کے سربراہ چودھری شجاعت حسین نے نئےآرمی چیف کی تعیناتی کے سلسلے میں عمران خان اور صدر علوی کی ملاقات پر دلچسپ تبصرہ دے دیا۔
-
عمران خان کی ٹانگ پر لگا پلاسٹر اتار دیا گیا
چیئرمین پاکستان تحریکِ انصاف عمران خان کی ٹانگ پر لگا پلاسٹراتار دیا گیا، ڈاکٹرز نے سفر کی اجازت بھی دے دی۔
-
پاکستان میڈیکل کمیشن کے صدر کے وفاقی وزیر سے اختلافات
پاکستان میڈیکل کمیشن( پی ایم سی) کے صدر ڈاکٹر نوشاد شیخ کے وفاقی وزیر صحت قادر پیٹل سے اختلافات پیدا ہوگئے۔
-
عارف علوی آرمی چیف کی سمری کا فیصلہ ریورس نہیں کرسکتے، تجزیہ کار
سینئر صحافیوں اور تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ صدر مملکت عارف علوی قانونی طور پر آرمی چیف اور چیئرمین جوائنٹ چیفس پر وزیر اعظم کی ایڈوائس کی سمری ریورس نہیں کر سکتے۔
-
توہینِ عدالت کیس، عمران خان نے ایک اور جواب سپریم کورٹ میں جمع کرا دیا
سابق وزیرِ اعظم، چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے اپنے خلاف توہینِ عدالت کیس میں ایک اور جواب سپریم کورٹ میں جمع کرا دیا۔
-
عمران خان عاصم منیر کو آرمی چیف دیکھنا کیوں نہیں چاہتے تھے؟ شاہزیب خانزادہ کا تجزیہ
سینئر صحافی و تجزیہ کار شاہزیب خانزادہ نے کہا ہے کہ عمران خان نہیں چاہتے تھے کہ عاصم منیر نئے آرمی چیف بنیں۔
-
آرمی چیف کی تعیناتی، عارف علوی عمران خان سے ملاقات کے بعد روانہ ہو گئے
صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی آرمی چیف اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کی تعیناتی کے حوالے سے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے ملنے کے لیے اسلام آباد سے لاہور روانہ ہو گئے۔
-
ایم ڈی کیٹ امتحان کی دوبارہ جانچ پڑتال کیلئے 5 دن مختص
پاکستان میڈیکل کمیشن (پی ایم سی) نے ایم ڈی کیٹ امتحان کی دوبارہ جانچ پڑتال کے لیے 5 دن مختص کر دیے۔
-
لاہور ہائیکورٹ نے 3 بچوں کو ماں کی تحویل میں دیدیا
لاہور ہائی کورٹ نے 3 بچے باپ سے لے کر ماں کی تحویل میں دے دیے، بچے باپ کے ساتھ جانے کے لیے بلک بلک کر روتے رہے۔
-
جنرل عاصم منیر کو ملازمت پر برقرار رکھنے کا فیصلہ
-
ایم ڈی کیٹ نتائج کیخلاف احتجاج، فاروق ستار گیٹ پھلانگ کر ڈاؤ یونیورسٹی میں داخل
پاکستان میڈیکل کمیشن( پی ایم سی) نے ایم ڈی کیٹ کے نتائج جاری کر دیے ہیں، آؤٹ آف کورس اور غلط سوالات پر طلبا و طالبات نے ڈاؤ یونیورسٹی کے باہر احتجاج کیا۔
-
آرمی چیف کی تعیناتی میں تحریک انصاف کی جانب سے کوئی رکاوٹ نہیں ڈالی جائے گی، شبلی فراز
آرمی چیف کی تعیناتی میں تحریک انصاف کی جانب سےکوئی رکاوٹ نہیں ڈالی جائے گی، شبلی
-
وزیرِ اعظم سے CJCSC جنرل ندیم رضا کی الوداعی ملاقات
وزیرِ اعظم شہباز شریف سے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا نے الوداعی ملاقات کی ہے۔
-
عمران خان نااہلی کیس قابلِ سماعت ہے یا نہیں؟ فیصلہ محفوظ
اسلام آباد ہائی کورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی، سابق وزیرِ اعظم عمران خان کی نااہلی کا کیس قابلِ سماعت ہے یا نہیں اس حوالے سے فیصلہ محفوظ کر لیا۔
-
لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد کی فوج میں خدمات
نامزد چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا فور اسٹار جنرلز کی تعیناتی کی سنیارٹی لسٹ میں دوسرے نمبر پر تھے۔
-
یورپین یونین نے فوڈ اتھارٹی بلوچستان کو موبائل ٹیسٹنگ لیبارٹری مہیا کردی
یورپین یونین کی جانب سے فوڈ اتھارٹی بلوچستان کو موبائل ٹیسٹنگ لیبارٹری مہیا کردی گئی ہے۔