Categories
Breaking news

نئے چیئرمین نیب کی تعیناتی کا عمل تیز کر دیا گیا

نئے چیئرمین نیب کی تعیناتی کیلئے وزارت قانون پیر تک سمری صدر کو بھجوائے گی

قومی احتساب بیورو (نیب) کے نئے چیئرمین کی تعیناتی کیلئے وزارت قانون پیر تک سمری صدر مملکت کو بھجوائے گی۔

وزیراعظم عمران خان نے وزیر قانون کو اس حوالے سے احکامات جاری کردیے ہیں۔

نئےقانون کے تحت صدر مملکت وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر سے تحریری مشاورت کریں گے جس کے بعد نئے چیئرمین نیب کی تعیناتی عمل میں آئے گی۔

ذرائع کے مطابق نئے چیئرمین نیب کے لیے صدر مملکت پہلے وزیراعظم سے بذریعہ خط نام طلب کریں گے۔

صدر مملکت وزیراعظم سے موصول نام قائد حزب اختلاف کوبھیجیں گے، نام پر اتفاق نہ ہوا تو تعیناتی کا معاملہ پارلیمانی کمیٹی کو جائے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.