Categories
Breaking news

نئے پاکستان میں صرف ٹھگوں کے ٹولے کا راج ہے، عظمیٰ بخاری

Advertisement
نئے پاکستان میں صرف ٹھگوں کے ٹولے کا راج ہے، عظمیٰ بخاری

مسلم لیگ ن پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری کہتی ہیں کہ ئے پاکستان میں صرف ٹھگوں کے ٹولے کا راج ہے، پاکستان ایک راہزن اور پنجاب ایک انڈر ٹریننگ شخص کے حوالے ہے۔

عظمیٰ بخاری نےوزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ’پاکستان ٹھگ انسٹیٹیوٹ‘ اپنے سرغنہ ’عمران خان نیازی‘ کی ریشہ دوانیوں پر پردہ ڈالنے آجاتا ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ عوام سے ووٹ لے کر آنے والے عوام کے خیر خواہ اور ہمدرد ہوتے ہیں۔

عظمیٰ بخاری نے یہ بھی کہا کہ چور دروازے سے مسلط ہونے والے اپنی تجوریاں بھرنے میں مصروف رہتے ہیں۔

بدنام زمانہ ٹھگ پی ڈی ایم کی چھتری تلے جمع ہیں، فردوس عاشق

معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ بدنام زمانہ ٹھگ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کی چھتری تلے جمع ہیں۔

واضح رہے کہ فردوس عاشق اعوان نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ بدنام زمانہ ٹھگ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کی چھتری تلے جمع ہیں۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا تھا کہ عمران خان کے ہوتے ہوئے ان ٹھگوں کی دال نہیں گلے گی، کرپشن کا ایک بھی سکینڈل سامنے نہ آنا حکومت کا کریڈٹ ہے، اب کوئی قومی وسائل میں خیانت کی جرات نہیں کرسکتا۔

x
Advertisement

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *