
سابق وزیر خارجہ اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ نئے ’لندن پلان‘ پر عملدرآمد شروع ہوگیا۔
ایک بیان میں شاہ محمود قریشی نے کہا کہ کل رات تک ضلعی انتظامیہ اور ہمارے کارکنان مل کر سیکیورٹی انتظامات کو حتمی شکل دےرہےتھے،رات تک سب ٹھیک چل رہا تھا، پھر ایک فون پر انتظامیہ کا رویہ یک دم تبدیل ہو گیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ آج سیالکوٹ میں جلسے کیلئے پی ٹی آئی کی ضلعی تنظیم نے ضلعی حکومت سے اجازت لی تھی، جلسہ گاہ کا تعین انتظامیہ کے ساتھ مذاکرات اور مشاورت کے ذریعے اتفاق رائے کے بعد کیا گیا تھا۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ یہ وہی پنجاب ہے جہاں پہلے پی ٹی آئی کے تمام جلسے پرامن انداز میں ہوئے، سمجھ سے بالاتر ہے کہ آج یہ ماحول کو خراب کرنے پر کیوں تلے ہوئے ہیں، ہمارے کارکنوں پر لاٹھی چارج اور انہیں بلاجواز گرفتار کیوں کیا گیا۔
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ آج ہمارے کارکنان جلسے میں شرکت کیلئے نکلیں گے، جلسہ بھی شیڈول کے مطابق منعقد ہوگا، پرامن کارکنان پر کسی قسم کا تشدد کیا گیا تو ذمہ دار حمزہ شہباز، پنجاب حکومت اور ضلعی انتظامیہ ہوگی۔
Table of Contents
سیالکوٹ، عثمان ڈار سمیت کئی پی ٹی آئی کارکن زیرِ حراست
سیالکوٹ میں پولیس نے رہنما پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) عثمان ڈار سمیت کئی کارکنوں کو حراست میں لے لیا
خیال رہے کہ سیالکوٹ میں سی ٹی آئی گراؤنڈ میں بلا اجازت تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے جلسے کی تیاریوں پر پولیس نے ایکشن لیا تھا۔
سیالکوٹ میں پولیس نے رہنما پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) عثمان ڈار سمیت کئی کارکنوں کو حراست میں لے لیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق جلسہ گاہ سے علی اسجدملہی اورسابق ڈی جی اینٹی کرپشن اسلم گھمن کو بھی حراست میں لیا گیا ہے۔
قومی خبریں سے مزید
-
سیالکوٹ کی صورتحال پر بات کرنے کیلئے عمران خان نے اجلاس بلالیا
سابق وزیر اعظم عمران خان نے سیالکوٹ کی صورتحال پر بات کرنے کے لیے اجلاس طلب کرلیا
-
سندھ میں شیخ خلیفہ بن زاید النہیان کے انتقال پر 3 روزہ سوگ کا اعلان
13سے 15مئی تک اہم سرکاری عمارتوں پر بھی قومی پرچم سرنگوں رہے گا۔
-
شبر زیدی نے 6ماہ پہلے کہہ دیا تھا کہ ملک دیوالیہ ہے، عابد شیر علی
عابد شیر علی کا کہنا ہے کہ معیشت ڈوب جائے کیسے ممکن ہے، یہ بس کپتان کا نیا چٹکلا ہے۔
-
ہنزہ، 6 روز بعد آمدورفت کیلئے پل بنا دیا گیا
علی آباد میں پینے کے پانی کا مسئلہ اب تک حل نہیں ہو سکا ہے۔
-
منی لانڈرنگ کیس، شہباز شریف کی حاضری سے معافی کی درخواست دائر
منی لانڈرنگ کیس میں فرد جرم عائد کیے جانے سے پہلے وزیر اعظم شہباز شریف نے حاضری معافی کی درخواست دائر کردی
-
گرفتاریوں سے سیالکوٹ جلسہ نہیں روکا جاسکتا، شفقت محمود
شفقت محمود نے کہا کہ حکومت کو وارننگ دیتے ہیں ہمارے گرفتار رہنماؤں کو فوری رہا کیا جائے
-
سیالکوٹ، عثمان ڈار سمیت کئی پی ٹی آئی کارکن زیرِ حراست
سیالکوٹ میں پولیس نے رہنما پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) عثمان ڈار سمیت کئی کارکنوں کو حراست میں لے لیا
-
خواجہ سعد رفیق کو برسوں بعد خوشی کا لمحہ میسر آ گیا
وزیر اعظم شہباز شریف اور مسلم لیگ ن کے متعدد سینئر رہنما اس وقت لندن میں موجود ہیں۔
-
ملک بھر میں آج بھی شدید گرمی پڑنے کی پیشگوئی
ملک کے بیشتر علاقوں میں آج بھی شدید گرمی پڑنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
-
سیالکوٹ، بلا اجازت پی ٹی آئی جلسے کی تیاریاں، پولیس کا کریک ڈاؤن
سیالکوٹ میں سی ٹی آئی گراؤنڈ میں بلا اجازت تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے جلسہ کی تیاریوں پر پولیس نے ایکشن لے لیا۔
-
نئی حکومت آنے کے بعد فارن کرنسی کی آمد میں اضافہ
نئی حکومت آنے کے بعد بیرون ملک پاکستانیوں نے پاکستان بھیجی جانے والی فارن کرنسی کی مقدار اور بڑھا دی ہے۔
-
عمران نے پاکستان پر ایٹم بم گرانے کا کہہ کر خود کو بے نقاب کیا، فیصل کریم
اپنے ردعمل میں فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ عمران خان نفسیاتی مریض ہیں، ان کی ذہنی کیفیت مزید بگڑ گئی ہے، مورخ لکھے گا کہ نالائق نیازی نے ہر سمت تباہی مچائی۔
-
حب ڈیم کینال میں شگاف، کراچی کو پانی کی فراہمی بند
حب ڈیم سے کراچی کو پانی سپلائی کرنے والی کینال میں شگاف پڑگیا، جس کے باعث شہر کو پانی کی فراہمی بند ہوگئی۔
-
اومیکرون، خلیجی ممالک سے آنے والوں کی اسکریننگ شروع نہ کرنے کی ہدایت
خلیجی ملکوں سے پاکستان آنے والے مسافروں کی ایئرپورٹس پر اسکریننگ کے معاملے پر وزارت صحت کے حکام نے اگلے احکامات تک ایئرپورٹس پر اسکریننگ عمل شروع نہ کرنے کی ہدایت کردی۔
-
بات اشاریوں، کنایوں میں تھی، شاید اب بلی تھیلے سے باہر آگئی، خواجہ آصف
-
ملک میں درجہ حرارت معمول سے 6 سے 9 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہا، محکمہ موسمیات
پاکستان جو اپریل کے آغاز سے بلند درجہ حرارت کی زد میں ہے، آج اس کے مختلف حصے ہیٹ ویو کی لپیٹ میں رہے۔