Categories
Breaking news

نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری، کپتان بابراعظم ایک درجہ تنزلی کے بعد چھٹے نمبر پر

Advertisement

نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری، کپتان بابراعظم ایک درجہ تنزلی کے بعد چھٹے نمبر پر

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ٹیسٹ فارمیٹ کی نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی ہے۔ پاکستانی ٹیم کے کپتان بابراعظم ایک درجہ تنزلی کے بعد چھٹے نمبر پر آ گئے ہیں۔کیوی کپتان کین ولیمسن پہلے، اسٹیو اسمیتھ دوسرے اور مارنس لبوشینے تیسرے نمبر پر ہیں۔ ویرات کوہلی ایک درجہ تنزلی کے بعد چوتھے نمبر پر پہنچ گئے۔

پوجارا ساتویں، بین اسٹوکس آٹھویں، اجنکا ریحانے نویں اور ہینری نکولس دسویں پوزیشن پر ہیں۔

ٹیسٹ آل راؤنڈرز رینکنگ میں بین اسٹوکس بدستور پہلے نمبر پر موجود ہیں۔ جیسن ہولڈر دوسرے اور جدیجہ کا تیسرا نمبر ہے۔

Advertisement

آسٹریلوی پیسر پیٹ کمنز کی باولنگ میں نمبر ون پوزیشن پر قبضہ برقرار ہے۔ اسٹورٹ براڈ دوسرے اور نیل وینگر تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔

جوش ہیزل وڈ پانچویں سے چوتھے نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔ ٹیسٹ آل راؤنڈرز اور بالرز رینکنگ میں بھی کوئی پاکستانی کھلاڑی ٹاپ ٹین میں شامل نہیں ہے۔

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *