Categories
Breaking news

میہڑ کے گوٹھ میں آتشزدگی، منتخب نمائندے اور ڈپٹی کمشنر ذمہ دار ہیں، قمبر لغاری

میہڑ کے گوٹھ میں آتشزدگی، منتخب نمائندے اور ڈپٹی کمشنر ذمہ دار ہیں، قمبر لغاری

میہڑ کے گوٹھ فیض محمد دریائی میں آگ لگنے کے واقعہ پر دادو سے پیپلز پارٹی سندھ کونسل کے رکن قمبر لغاری نے اس کا ذمہ دار منتخب نمائندگان اور ڈپٹی کمشنر دادو کو قرار دے دیا۔

ان کا یہ بیان سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔ قمبر لغاری نے اپنے بیان میں الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ٹی ایم او پیسے ہڑپ کر جاتے ہیں، کس کے پیٹ پالتے ہیں؟

انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ کل ہی میہڑ، سیتاروڈ اور خیر پور ناتھن شاہ کے ٹی ایم اوز کو معطل کرتے۔

قمبر لغاری نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر دادو سمیع اللہ نثار کی نااہلی ہے، انہیں معطل کیا جائے۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published.