Categories
Breaking news

میں چاہتی ہوں میرے بچے ہر مذہب کا احترام کریں، نور بخاری

Advertisement

شوبز انڈسٹری کی سابقہ اداکارہ نور بخاری کا کہنا ہے کہ وہ چاہتی ہیں کہ اُن کے بچے ہر مذہب کا احترام کریں۔نور بخاری نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر عیسائیوں کے مذہبی تہوار کرسمس کے حوالے سے ایک ویڈیو اور تصویر اسٹوری میں شیئر کی ہیں۔مذکورہ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نور بخاری بچوں کے ساتھ مل کر کرسمس ٹری سجا رہی ہیں۔نور بخاری نے یہ ویڈیو شیئر کرنے کے بعد انسٹا اسٹوری میں اُن ایک خصوصی پیغام بھی جاری کیا ہے۔سابقہ اداکارہ نے کہا کہ ’میں عیسائی نہیں ہوں لیکن میں چاہتی ہوں کہ میرے بچے تمام مذاہب کا احترام کریں اور یہ ہماری طرف سے ایک مثبت اشارہ ہے۔‘
میں چاہتی ہوں میرے بچے ہر مذہب کا احترام کریں، نور بخاری
نور بخاری نے کہا کہ ’میری بیٹیوں کو کرسمس ٹری تیار کرنا بہت پسند ہے۔‘
اُنہوں نے مزید کہا کہ ’ہمارا مقصد کسی کی دل ازاری کرنا نہیں ہے کیونکہ ہم سب ہی اللّہ تعالیٰ کی مخلوق ہیں۔‘

Advertisement
Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *