سپریم اپیلٹ کورٹ گلگت بلتستان کے سابق چیف جج رانا شمیم کا کہنا ہے کہ میں نے کسی پر کوئی الزام نہیں لگایا۔
اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق چیف جج سپریم اپیلٹ کورٹ گلگت بلتستان رانا شمیم نے کہا کہ اگلی سماعت 20 تاریخ کو ہے، اس روز دیکھیں گے۔
صحافی نے ان سے سوال کیا کہ کیا کسی لمحے عدالت سے غیر مشروط معافی مانگیں گے؟
Table of Contents
رانا شمیم بیانِ حلفی کیس، سماعت 20 جنوری تک ملتوی
اسلام آباد ہائی کورٹ نے رانا شمیم بیانِ حلفی کیس کی سماعت 20 جنوری تک ملتوی کر دی۔
رانا شمیم نے صحافی کو جواب دیا کہ کیس عدالت میں زیرِ سماعت ہے، اس لیے اس پر کچھ نہیں کہوں گا۔
اس موقع پر سابق چیف جج گلگت بلتستان رانا شمیم کے وکیل لطیف آفریدی نے بھی میڈیا سے گفتگو کی۔
ایک صحافی نے لطیف آفریدی سے سوال کیا کہ اٹارنی جنرل کا الزام ہے کہ آپ کے مؤکل کو بڑی شخصیت اپنے بیانیے کے لیے استعمال کر رہی ہے۔
لطیف آفریدی نے صحافی کو جواب دیا کہ میں ایک کان سے سنتا ہوں اور دوسرے سے نکال دیتا ہوں، مجھے سمجھ نہیں آیا کون سا بیانیہ ہے۔
رانا شمیم کے وکیل لطیف آفریدی نے یہ بھی کہا کہ اٹارنی جنرل کا بیانیہ بڑا کلیئر ہے، وہ اپنی نوکری شوکری پکی کرنے میں لگے ہوئے ہیں۔
قومی خبریں سے مزید
-
کرپشن ترقی پذیر ممالک کا مسئلہ ہے، شیریں مزاری
وفاقی وزیر انسانی حقوق شیریں مزاری کہتی ہیں کہ کرپشن ترقی پذیر ممالک کا مسئلہ ہے، حکومت اس کے خاتمے کے لئے اقدامات کر رہی ہے۔
-
وجیہہ سواتی کی میت امریکا روانہ
پاکستانی نژاد امریکی خاتون وجیہہ سواتی کی میت امریکا روانہ کر دی گئی۔
-
کراچی میں کورونا شرح سوا 10 فیصد پر جا پہنچی
ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں کورونا وائرس کے کیسز کی شرح سوا 10 فیصد ہو گئی۔
-
18 ارب کا فراڈ، عالمی کرپٹو ایکسچینج کو نوٹس جاری
وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے کے سائبر کرائم ونگ نے کرپٹو کرنسی میں 18 ارب سے زائد کے فراڈ کے حوالے سے عالمی کرپٹو ایکسچینج کو نوٹس جاری کر دیا۔
-
سندھ حکومت کا تعلیمی بورڈز کی اصلاحات اور ڈیجیٹلائیزیشن کا فیصلہ
صوبائی وزیر بورڈز و جامعات اسماعیل راہو کی زیر صدارت تمام تعلیمی بورڈ کا اجلاس ہوا جس میں تعلیمی بورڈز کی اصلاحات اور ڈیجیٹلائیزیشن کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
-
کراچی میں کل سے سردی بڑھے گی: چیف میٹرولوجسٹ
محکمۂ موسمیات کے چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ کل سے ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں سردی کی شدت میں مزید اضافے کا امکان ہے۔
-
کوئٹہ میں گیس لیکیج سے دھماکا، 2 خواتین زخمی
کوئٹہ کے نواحی علاقے مشرقی بائی پاس پر ایک گھر میں گیس لیکیج کے باعث دھماکا ہوا ہے، جس کے نتیجے میں دو خواتین جھلس کر زخمی ہوگئیں۔
-
رانا شمیم بیانِ حلفی کیس، سماعت 20 جنوری تک ملتوی
اسلام آباد ہائی کورٹ نے رانا شمیم بیانِ حلفی کیس کی سماعت 20 جنوری تک ملتوی کر دی۔
-
راول جھیل کنارے قائم نیوی سیلنگ کلب گرانے کا حکم
اسلام آباد ہائی کورٹ نے راول جھیل کے کنارے نیوی سیلنگ کلب کی تعمیر غیر قانونی قرار دے دی، تین ہفتوں میں گرانے کا حکم جاری کردیا۔
-
لاہور میں اومی کرون کے 31 نئے کیس رپورٹ
محکمہ صحت پنجاب کی جاری رپورٹ کے مطابق 24 گھنٹے میں کورونا کے 376 نئے کیسز سامنے آئے، 31 افراد میں اومی کرون کی تصدیق ہوئی ،جن کا تعلق لاہور سے ہے.
-
پاکستان: کورونا شرح ڈھائی فیصد، کیسز 13 لاکھ سے زائد ہو گئے
پاکستان کورونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں 40 ویں نمبر پر آ گیا، تاہم یہاں کورونا کیسز کی شرح میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور یہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ڈھائی فیصد ہو گئی، کُل کیسز 13 لاکھ سے زائد ہو گئے۔
-
گھریلو خواتین کی کورونا ویکسینیشن کا منصوبہ بنالیا ہے، قاسم سومرو
رکن سندھ اسمبلی قاسم سومرو کا کہنا ہے کہ سندھ میں گھریلوخواتین کی کورونا ویکسینیشن کا ہنگامی منصوبہ شروع کر رہے ہیں،گھر گھر جاکر گھریلو خواتین کو کورونا کی ویکسین لگائیں گے۔
-
پنجاب: موسمِ سرما کی تعطیلات کے بعد اسکول کھل گئے
صوبۂ پنجاب کے 24 اضلاع میں موسمِ سرما کی تعطیلات کے بعد تمام سرکاری اور نجی اسکول کھل گئے، تاہم بارش کی وجہ سے اسکولوں میں حاضری نہ ہونے کے برابر رہی۔
-
بلوچستان میں بارشیں برسانے والا سسٹم موجود
بلوچستان میں بارشیں برسانے والا سسٹم موجود ہے، صوبے کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے۔
-
کراچی: رات بھر ہونے والی بارش رک گئی، سڑکوں پر پانی جمع
ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں گزشتہ روز سے وقفے وقفے سے کہیں ہلکی اور کہیں تیز ہونے والی بارش کا سلسلہ رک گیا ہے، بارش کے بعد شہر کی متعدد سڑکوں پر برساتی پانی جمع ہے۔
-
بھارت سے ایئر ایمبولینس کی کراچی آمد، تہران روانگی
بھارت کے شہر ناگپور سے گزشتہ شب ایئر ایمبولینس کراچی پہنچی جو ری فیولنگ کے بعد پڑوسی ملک ایران کے شہر تہران روانہ ہو گئی۔