Categories
Breaking news

میں نہیں چاہتا کینیڈا واقعے پر اٹاپسی رپورٹ سے پہلے کوئی بات کروں، شاہ محمود

جنگ نیوز

وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے ایوان میں کینیڈا واقعے پر پوسٹ مارٹم رپورٹ سے قبل بات کرنے سے انکار کردیا۔

ایوان میں ایوان میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ 7 جون کو کینیڈا میں افسوسناک واقعہ ہوا۔ واقعے سے متعلق تفصیلات معلوم کر لی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ میں نہیں چاہتا کہ اٹاپسی رپورٹ سے پہلے کوئی بات کروں۔

کینیڈا: دہشتگرد نے پاکستانی خاندان کے 4 افراد کو ٹرک سے روند ڈالا

کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کا کہنا ہے کہ اونٹاریو واقعے نے انہیں ہلا کر رکھ دیا ہے، کینیڈا میں اسلاموفوبیا کے لیے کوئی جگہ نہیں، اس نفرت کو ختم کرنا ہوگا

وزیر خارجہ نے کہا کہ یہ انفرادی واقعہ نہیں، یہ اسلاموفوبیا کا بڑھتا ہوا رجحان ہے جو تشویشناک ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ نیوزی لینڈ میں جو مسجد میں حملہ ہوا وہ سب کے سامنے ہے۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *