
پاکستان پیپلز پارٹی ( پی پی پی ) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ میں میں کرنے والا لیڈر نہیں ہوتا۔
ایک انٹرویو میں بلاول بھٹو نے کہا کہ لانگ مارچ کا مقصد حکومت کے خلاف عدم اعتماد ہے۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کے ساتھ ان کا کوئی ذاتی مسلہ نہیں ہے۔
پی پی چیئرمین نے کہا کہ وزیرخارجہ جس جماعت سے تعلق رکھتے ہیں وہ غیرجمہوری سیاست پر یقین رکھتی ہے۔
فضل الرحمان اور چوہدری برادران کے درمیان ملاقات کی اندرونی کہانی
پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ کے سربراہ مولانا فضل…
اس سے قبل پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم ) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے آصف علی زرداری سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا، جس میں دونوں رہنماؤں کے درمیان سیاسی صورتحال پربات چیت ہوئی۔
اس موقع پر سابق صدر آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی عدم اعتماد کے معاملے پر اپوزیشن کے ساتھ ہے۔
مولانا فضل الرحمٰن کا کہنا تھا کہ حکومت کے اتحادیوں سے بھی جلد رابطے کریں گے۔
قومی خبریں سے مزید
-
نواز شریف کی میڈیکل رپورٹس پر وزیر صحت پنجاب کا موقف سامنے آگیا
مسلم لیگ ن کے رہنما عطا تارڑ نے کہا کہ نواز شریف کی میڈیکل رپورٹس حکومت کو جمع کروانے کے پابند نہیں ہیں ، اگر حکومت کو رپورٹس چاہییں تو لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کرے۔
-
تحریک عدم اعتماد کے معاملے پر ترین گروپ کس کے ساتھ کھڑا ہے؟
اسحاق خاکوانی نے کہا کہ عمران خان اپنے وعدوں کی پاسداری نہیں کر رہے ہیں تو اس کا وہ خود جواب دیں گے، حکومت کو وعدے یاد دلائیں گے۔
-
آرمی چیف کا پنجگور کا دورہ، پورا دن جوانوں کے ساتھ گزارا
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پنجگور کا دورہ کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے پورا دن فوجی جوانوں کے ساتھ گزارا۔
-
ریاست مدینہ کیلئے عمران خان پورا زور لگا رہے ہیں، شوکت ترین
وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ ریاست مدینہ کےلیے عمران خان پورا زور لگارہے ہیں۔
-
فہیم اشرف کے ٹی20 کرکٹ میں1 ہزار رنز مکمل
اسلام آباد یونائیٹڈ کے آل راونڈ فہیم اشرف نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 7 کے دوران ایک سنگ میل عبور کرلیا ہے۔
-
بینکوں کو 304 ارب کے قرض کی درخواستیں موصول ہوچکیں، رضا باقر
گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر نے کہا ہے کہ 304ارب روپے کے قرض کی درخواستیں موصول ہوچکی ہیں۔
-
سندھ میں کورونا کے 1101 نئے کیسز رپورٹ، 7 مریضوں کا انتقال
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی صورتحال پر بیان مین کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے مزید 14276 نمونے ٹیسٹ کئے گئے۔ جس کے نتیجے میں 1101 نئے کیسز سامنے آئے۔ جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 833938 ویکسی نیشن کی گئی ہیں۔
-
فضل الرحمان اور چوہدری برادران کے درمیان ملاقات کی اندرونی کہانی
-
فضل الرحمان کی چوہدری برادران سے ملاقات، تحریک عدم اعتماد پر گفتگو
فضل الرحمان کی چوہدری برادران کے گھر آمد پر اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہٰی نے ان کا استقبال کیا۔
-
اشتعال انگیز تقاریر، میڈیا ہاؤسز حملہ کیس: چشم دید گواہ کے انکشافات
انسداد دہشت گردی عدالت میں متحدہ قومی موومنٹ ( ایم کیو ایم ) قیادت کی اشتعال انگیز تقاریر اور میڈیا ہاؤسز پر حملہ کیس کی سماعت ہوئی۔
-
حمزہ شہباز پنجاب کے وزیر اعلیٰ بنیں گے، اویس لغاری کا دعویٰ
ملتان میں کسان کنونشن سے خطاب کے دوران اویس لغاری نے کہا کہ جلال پور والے تبدیلی چاہتے ہیں۔
-
نارتھ کراچی میں پی ایس پی کارکن کا قتل، تحقیقات میں پیش رفت
تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ کیس سے متعلق تکنیکی ڈیٹا حاصل کیا جارہا ہے، پورے روٹ کی سی سی ٹی وی ویڈیوز بھی دیکھ رہے ہیں۔
-
خیرپور میں خاتون ٹیچر نے اپنے ہی شاگرد کے ساتھ پسند کی شادی کرلی
کراچی کی عدالت میں پسند کی شادی کرنے والے جوڑے نے سوشل میڈیا پر ویڈیو کے ذریعے شادی کی تصدیق کی۔
-
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 5 وکٹ سے باآسانی ہرادیا
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 7 کا 18واں میچ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان کھیلا جارہا ہے۔
-
ایمپائر نیوٹر ل ہونے کا آصف زرداری یا فضل الرحمان بتاسکتے ہیں، کامل علی آغا
ق لیگی سینیٹر کامل علی آغا نے ایمپائر کے نیوٹرل ہونے یا نہ ہونے سے متعلق بال اپوزیشن کے کوٹ میں پھینک دی۔
-
پی ٹی آئی کے سابق سیکرٹری اطلاعات احمد جواد مسلم لیگ ن میں شامل
مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال کا کہنا ہے کہ احمدجواد نے شہباز شریف سے ملاقات کے دوران مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کیا۔