Categories
Breaking news

میں دوبارہ میسی کے ساتھ کھیلنا چاہتا ہوں،نیمار جونیئر

Advertisement
Advertisement

بارسلونا(دوست مانیٹرنگ ڈیسک)بارسلونا انتظامیہ نے نیمار کی بارسلونا میں واپسی کی خواہش کی خبروں کی تصدیق کردی ہے ۔اطلاعات کے مطابق نیمار جونیئر پچھلے چند ماہ سے بارسلونا میں واپسی کے لیے کوششیں کر رہے ہیں البتہ بارسلونا انتظامیہ نے انہیں مطلع کیا ہے کہ یہ زیادہ بہتر ہوگا کہ وہ اگلے سال فری ٹرانسفر پر بارسلونا میں شمولیت اختیار کریں لیکن اس سال کی ٹرانسفر ونڈو میں بھی تمام امکانات موجود ہیں
یاد رہے کہ بارسلونا صدر خوآن لاپورتا صدارتی امیدواروں میں سے وہ واحد امیدوار تھے جنہوں نے نیمار کی واپسی کی مخالفت نہیں کی تھی اور نیمار کی 222 ملین میں خریداری کے باعث پی ایس جی اگلے سیزن انہیں مفت ٹرانسفر پر جانے نہیں دے گا لہذا انہیں اسی سیزن فروخت کرنے کی ہر ممکن کوشش کی جائے گی ۔
نیمار جونیئر کا آج سے 5 مہینے پہلے دسمبر 2020 کا بیان بھی سامنے آیا ہے۔
“جو چیز میں سب سے زیادہ چاہتا ہوں وہ یہ ہے کہ میں دوبارہ میسی کے ساتھ کھیلوں تاکہ میں میدان میں ایک بار پھر کھیل سے لطف اندوز ہو سکوں، وہ چاہیں تو میری جگہ کھیل سکتے ہیں، مجھے اس سے کوئی مسئلہ نہیں لیکن میں اگلے سال ان کے ساتھ کھیلنا چاہتا ہوں، ہر صورت میں، ہمیں اگلے سیزن یہ ضرور کرنا ہے

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *