
پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) کے چیئرمین نور عالم خان کا کہنا ہے کہ میں نے مخالف ووٹ نہیں دیا، ہمارے کسی رکن نے پیپلز پارٹی، ن لیگ کو ووٹ نہیں دیا، میں الیکشن لڑتا ہوں تو زمین بیچتا ہوں، میری زمین کم ہوگئی ہے۔
جیو نیوز کے پروگرام’’کیپٹل ٹاک‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے نور عالم خان نے کہا کہ بی آر ٹی کیس زبردستی بند کر دیا گیا تھا، سابق چیئرمین نے ویڈیو کی وجہ سے بی آر ٹی اور مالم جبہ کیس بند کیا تھا، میں نے میری ٹائم میں 104 ارب روپے کرپشن کا کیس نیب کو دیا ہے۔
نور عالم خان نے کہا کہ سابقہ حکومت میں وزارت حج میں کرپشن کے بھی ثبوت آگئے ہیں، نیب کو جتنے بھی کیس دیے ہیں، ان پر کارروائی بہت سست ہے۔
انہوں نے کہا کہ لوگوں کے کپڑے بدل جاتے ہیں، گھر بدل جاتے ہیں، پیٹرول پمپ لے لیتے ہیں، پاکستان میں چوری چھپانا مشکل نہیں، نیب کو پتا ہے کہ بوریوں میں رقم تقسیم کی گئی، بلین ٹری سونامی کا کیس ثبوت کے ساتھ چیئرمین نیب کو دیا ہے۔
نور عالم خان نے کہا کہ توشہ خانہ سے 10 سال کا ریکارڈ منگوالیا ہے، توشہ خانہ سے 2022 اور 2021 کا ریکارڈ بھی منگوالیا ہے، عمران خان 2022 تک توشہ خانہ سے گفٹ لیتے رہے ہیں، ہار، گھڑی، رِنگ، کانوں کی بالیاں عمران خان لے گئے، عمران خان ایک ہزار میں قالین لے گئے۔
انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کو حلف کے تیسرے دن کہا تھا کہ مہنگائی کنٹرول نہیں کی تو آواز اٹھائیں گے۔
نور عالم خان نے کہا کہ پشاور، نوشہرہ، کوہاٹ کو نظر انداز کرکے سوات میں نوکریاں دی گئیں، جو بھی کرپشن کرے گا اسے نہیں چھوڑیں گے۔
قومی خبریں سے مزید
-
عامر لیاقت کی بیوہ دانیہ کو ایف آئی اے نے گرفتار کرلیا
دانیا شاہ کی والدہ سلمیٰ بی بی کا کہنا ہے کہ بیٹی دانیہ شاہ کو پولیس اور کچھ افراد نے گھر میں گھس کر گرفتار کیا۔
-
سیلاب کی تباہی کے باعث آئی ایم ایف شرائط پر نظرثانی کرے، بلاول بھٹو
وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ بہت سے ترقی پذیر ممالک کے لیے برآمدات کے مسائل ہیں۔ سیلاب کی تباہی کے باعث آئی ایم ایف شرائط پر نظرثانی کرے۔
-
پاکستان بنانا ریپبلک نہیں، وقتی مشکلات سے باہر نکل جائے گا، اسپیکر قومی اسمبلی
راجہ پرویز اشرف کا کہنا تھا کہ اس ملک کا سب سے بڑا مسئلہ بےپَرکی اڑانا ہے، سب سے بڑاجرم اپنے ملک میں ناامیدی پیدا کرنا ہے۔
-
ٍٍآرمی چیف سے کمانڈر امریکی سینٹ کام کی ملاقات
آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے امریکی سینٹرل کمانڈ کے کمانڈر مائیکل ایرک کوریلا نے ملاقات کی۔
-
فرید ایکسپریس کو بحال کرنے کا فیصلہ
سرکاری اعلامیہ کے مطابق فرید ایکسپریس 22 دسمبر سے 18 کوچز کے ساتھ چلے گی۔ وزارت ریلوے کے اعلامیہ کے مطابق ملکوال براستہ پنڈ دادن خان کے درمیان شٹل ٹرین سروس رواں ماہ چلا نے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
-
مونس الہٰی کی 24 گھنٹے میں عمران سے دوسری ملاقات
ملاقات میں مونس الہٰی کے ہمراہ چوہدری حسین الہٰی بھی موجود تھے۔
-
امریکا و پاکستان کو مشترکہ تعاون سے بڑی کامیابیاں ملیں، فاصلوں سے نقصان ہوا، وزیر خارجہ
امریکی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ پاکستان اور امریکا دو طرفہ تعلقات میں مثبت سمت کی جانب بڑھ رہے ہیں۔
-
پرویز الہٰی اور پی ٹی آئی کے درمیان کیا چل رہا ہے؟
پرویز الہٰی نے صدر مملکت عارف علوی سے ملاقات میں پھر یقین تو ضرور دلا دیا کہ عمران جب کہیں گے تب اسمبلی توڑ دیں گے، لیکن عمران خان کب کہیں گے؟
-
نیب حکام زبردستی کیس چلانے کیلئے ہدایات دے رہے ہیں، اسپیشل کورٹ سینٹرل
اسپیشل کورٹ سینٹرل کے جج بخت فخر بہزاد نے احتساب عدالت سے ملزم رمضان کا کیس واپس ہونے پر فیصلہ جاری کیا۔
-
قانون حرکت میں آئے تو عمران کی گرفتاری کبھی بھی ہو سکتی ہے، شرجیل میمن
شرجیل میمن نے کہا کہ عمران خان نے اقتدار کی ہوس میں نہ صرف ملکی معیشت تباہ کی بلکہ بے بنیاد الزامات کے ذریعے قومی اداروں کی ساکھ بھی متاثر کی ہے۔
-
طلال چوہدری خواتین کے بارے میں زبان درازی سے پرہیز کریں، مسرت جمشید چیمہ
مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ طلال چوہدری کو چاہیے کہ "لندن تو کیا پاکستان میں بھی کوئی پراپرٹی نہیں" کا راگ الاپنے والوں سے حساب مانگیں۔
-
کراچی: ڈاکوؤں کی فائرنگ سے این ای ڈی یونیورسٹی کا طالب علم جاں بحق
ارسلان کا کہنا ہے کہ ہم چار بھائی ہیں بلال سب سے چھوٹا تھا، بلال این ای ڈی سے انجینئرنگ کر رہا تھا۔
-
خبردار کرتا ہوں عمران نیازی معیشت دشمن ایجنڈے سے باز آجائے، وزیر داخلہ
وزیر داخلہ نے کہا کہ پاکستان کو سیاسی اور معاشی عدم استحکام کا شکار کرنے کی عمران نیازی کی ہر مذموم سازش کو ناکام بنائیں گے۔
-
شاہ محمود قریشی کے اسپیکر قومی اسمبلی کو خط میں تاریخ غلط لکھ دی گئی
شاہ محمود قریشی نے خط میں ایک سال قبل 2021 کی تاریخ درج کر دی۔
-
260 افراد کی المناک موت کا سبب بنی بلدیہ فیکٹری کو مسمار کرنے کا کام شروع
ضلع کیماڑی پولیس کے مطابق اس سلسلے میں بلدیہ فیکٹری مالکان یا متعلقین کی جانب سے تمام اجازت نامے حاصل کیے گئے ہیں۔
-
پہلے مرید چور نکلا تھا، اب مرشد بھی چور نکلی، طلال چوہدری
رہنما مسلم لیگ (ن) نے کہا کہ ننگے پاؤں حجاز مقدس جانے والا وہاں سے ملے تحفے بیچتا رہا، اگر مدینہ کی ریاست ہوتی تو خان صاحب وزیراعظم نہیں، سنگسار ہوتے، عمران خان نے الیکشن کمیشن میں دی گئی تفصیلات میں بیٹی کا نام چھپایا۔