Categories
Breaking news

میگھن و ہیری کو سانتا باربرا محل میں قیام کے لیے وسیع اخراجات کا سامنا

Advertisement
Advertisement

ماہرین نے پرنس ہیری اور میگھن مارکل کی برطانیہ سے کینیڈا اور پھر وہاں سے امریکی ریاست کیلی فورنیا آمد کے بعد سانتا باربرا کاؤنٹی میں خریدے گئے محل نما گھر کے اخراجات کے حوالے سے سوالات اٹھادیئے ہیں۔سانتا باربرا کے مونٹی سائٹو علاقے میں واقع یہ 14ہزار 563 مربع فٹ کا گھر پانچ اعشاریہ چار ایکڑ کے قطعہ اراضی پر قائم ہے اور اس کی قیمت 4 لاکھ 80 ہزار امریکی ڈالر برائے مارگیج پلان کے مطابق ہے۔ برطانوی اخبار ڈیلی میل کی ایک رپورٹ کے مطابق صرف روزمرہ کے اخراجات اس قدر زیادہ ہیں کہ یہ کسی کی بھی جیب پر ایک بوجھ بن سکتے ہیں۔ اور پھر اگر یہ اخراجات کسی مشہور بالخصوص شاہی حیثیت کے حامل افراد کے ہوں تو پھر اندازہ لگایا جاسکتا ہے وہ کس قدر زیادہ ہونگے۔ ایک مالی امور سے متعلق ماہرین کی ٹیم اسمارٹ اسیٹ، نے شاہی جوڑے کے ماہانہ بلز کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ ان کے یوٹیلیٹی اخراجات ہی تقریباً 24 ہزار امریکی ڈالرز کے مساوی ہیں، جبکہ سیکیورٹی اخراجات تو 33 لاکھ ڈالرز تک ہوسکتے ہیں۔ یہ محل نما گھر جسے اس کے اصل مالک نے پانچ سال پہلے ہی سے مختلف سہولتوں سے آراستہ کررکھا تھا، جن میں ایک مکمل اور شاندار لائیبریری، بیوٹی سلون، آفس، بھاپ اور پانی سے غسل کرنے کی جگہ اور جم، گیم روم، تھیٹر، آرکیڈ، شراب ذخیرہ کرنے کی جگہ اور پانچ گاڑیوں کے لیے وسیع گیراج شامل ہے۔ شاہی جوڑے کو ان سہولتوں کے لیے جو اخراجات کرنے پڑرہے ہیں ان کا سالانہ تخمینہ 44 لاکھ امریکی ڈالر لگایا گیا ہے، اسکے علاوہ چار لاکھ اسی ہزار ڈالر ماہانہ مارگیج پلان، 68 ہزار ڈالر سالانہ ٹیکسز اور 3 لاکھ ڈالر اسٹاف کے اخراجات بھی شامل ہیں۔

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *