Categories
Breaking news

میگھن مارکل نے امریکی انتخابات میں حصہ ڈال کر شاہی خاندان کی روایت کو توڑ دیا

Advertisement
Advertisement

ہیری اور میگھن مارکل

شاہی خاندان سے علیحدہ ہونے والی میگھن مارکل نے امریکی انتخابات میں حصہ ڈال کر شاہی خاندان کی روایت کو توڑ دیا۔

میگھن مارکل وہ پہلی شاہی خاندان کی فرد بن گئیں جنہوں نے امریکا کے صدارتی انتخابات میں ووٹ کاسٹ کیا۔

میگھن مارکل نے آج انتخابات میں حصہ لیتے ہوئے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا اور اپنے پسندیدہ امیدوار کو ووٹ دیا۔

میگھن نے پوسٹل کے ذریعے ووٹ کاسٹ کیا اور اب وہ گھر پر بیٹھ کر انتخابی نتائج کا انتظار کررہی ہیں۔

واضح رہے کہ شاہی خاندان کے سابق شہزادے پرنس ہیری نے پہلے ہی انتخابات میں حصہ نہ لینے کا اعلان کیا تھا۔ انہوں نے بتایا تھا کہ وہ اپنے خاندان کی روایت کو کسی صورت نہیں توڑیں گے۔

پرنس ہیری کے انکار کے باوجود میگھن کا کہنا تھا کہ ’میں اپنے شوہر کی مثال دیتی ہوں جیسے وہ انتخابات میں ووٹ نہیں ڈالیں گے کیونکہ اُن کی سوچ بہت دلچسپ ہے اور وہ سمجھتے ہیں کہ ووٹ ضروری نہیں ہے‘۔

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *