Categories
Breaking news

میکسیکو میں ٹریفک حادثے کے باعث 53 افراد ہلاک

 میکسیکو میں ٹریفک حادثے

شمالی امریکہ کے ملک میکسیکو میں ٹریفک حادثے کے باعث 53 افراد ہلاک اور 58 زخمی ہو گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ٹریفک حادثہ میکسیکو کی ریاست چیاپاس میں پیش آیا جب تیز رفتار ٹرالر موڑ کاٹتے ہوئے ہائی وے پر الٹ گیا۔ زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔

تیز رفتار ٹرالر میں 100 سے زائد مہاجرین سوار تھے، زخمیوں میں خواتین اور بچوں کی بھی بڑی تعداد شامل ہے۔ زخمیوں میں بیشتر کی حالت تشویشناک ہے اور حکام کی جانب سے اموات میں مزید اضافے کا خدشہ ظاہر کر دیا گیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *