Categories
Breaking news

میڈیکل اسٹوڈنٹس کا آدھا سال ضائع ہو گیا: ڈاکٹر قیصر سجاد

Advertisement
 میڈیکل اسٹوڈنٹس کا آدھا سال ضائع ہو گیا: ڈاکٹر قیصر سجاد

Advertisement

پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن (پی ایم اے) کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر قیصر سجاد کہتے ہیں کہ میڈیکل اسٹوڈنٹس کا تقریباً آدھا سال تو ضائع ہوگیا ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن (پی ایم اے) کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر قیصر سجاد کا کہنا ہے کہ ابھی تک انٹری ٹیسٹ کے لیے امتحانی بورڈ نہیں بنایا گیا۔

لاک ڈاؤن میں نرمی سے وبا مزید پھیلے گی: ڈاکٹر قیصر سجاد

جنرل سیکریٹری پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن (پی ایم اے) قیصر سجاد نے لاک ڈاؤن میں نرمی کی شدید مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ لاک ڈاؤن میں نرمی سے کورونا وبا مزید پھیلےگی۔

x
Advertisement

انہوں نے کہا کہ 15 نومبر کو داخلہ امتحانات کیسے ہوں گے؟ انٹری ٹیسٹ کا نصاب ملک کے تمام طلباء کے کورس سے مطابقت نہیں رکھتا۔

پی ایم اے کے سیکریٹری جنرل کا کہنا ہے کہ پچھلے سال ایم بی بی ایس کرنے والے ابھی تک رجسٹر نہیں ہو سکے ہیں، 15ہزار ڈاکٹرز کی رجسٹریشن نہیں ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیے

ان کا مزید کہنا ہے کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس کی صورتِ حال میں زیادہ سے زیادہ ڈاکٹرز کی خدمات لی جا رہی ہیں۔

سیکریٹری جنرل پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن ڈاکٹر قیصر سجاد کا یہ بھی کہنا ہے کہ ہمارے ہاں رجسٹریشن نہ ہونے کی وجہ سے ہزار ڈاکٹرز گھروں پر بیٹھے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *