Categories
Breaking news

میڈیا ارکان سے متعلق بیان میں نامناسب الفاظ کےچناؤ پر افسوس ہے، وسیم خان

چیف ایگزیکٹیو پی سی بی وسیم خان نے انٹرویو میں میڈیا کے چند ارکان کے بارے میں بیان پر نامناسب الفاظ کے چناؤ پر ردعمل دیا ہے۔وسیم خان نے کہا کہ ایک انٹرویو میں میڈیا کے چند ارکان کے بارے میں بیان دیا تھا، میری جانب سے بیان میں الفاظ کاچناؤ نامناسب تھا،جس پر افسوس ہے۔انہوں نے کہا کہ میرے خلاف جاری اور نہ ختم ہونے والے الزامات کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے، میڈیا کے ساتھ اپنے تعلقات استوار، مزید مضبوط کرنےکا منتظر ہوں۔وسیم خان نے کہا کہ امید ہےصحافی اپنا تجزیہ،اسکروٹنی میری کارکردگی اور خدمات پر کریں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *