Categories
Breaking news

میڈرڈ انتخابات ، پاپولر پارٹی سب سے زیادہ نسشتیں حاصل کرنے میں کامیاب

میڈرڈ (محمد نبی) میڈدرڈ کے علاقائی انتخابات میں کانٹے کا مقابلہ ہوا۔ منگل کے روز ہونے والے میڈرڈ انتخابات میں کامیاب ٹہرنے والی اسابیل داز آئیوسو کا تعلق پاپولر پارٹی سے ہے۔ ان کے حصے میں آںے والی سیٹوں کی تعداد 3 بائیں بازو کی جماعتوں کو ملنے والی مجموعی نشستوں سے زیادہ ہے۔ 99 فیصد ووٹوں کی گنتی ہو چکی ہے۔ آئیوسو نے 65 نشستیں حاصل کیں جو بھاری اکثریت (69) سے صرف 4 نشستوں کی دوری پر تھیں۔

میڈرڈ انتخابات میں انتہائی بائیں بازو کی جماعت “ووکس” پارٹی کی 13 نشستوں کو ملا کر مجموعی طور پر 59 نشستیں حاصل کیں۔ جب کہ 2 بائیں بازو کی جماعتوں 77 نشستیں حاصل کیں۔ ان میں سے 25 سوشلسٹ پارٹی، 24 ماس میڈرڈ اور 10 یونیداس پودیموس کے حصے میں آئیں۔

خیال رہے کہ 2019 کے علاقائی انتخابات کے دوران دائیں بازو اور بائیں بازو کی جماعتوں کے درمیاں صرف 4 نشستوں کا فرق تھا۔ جب کہ اب یہ فرق 18 سیٹوں پر مشتمل ہے۔ یہ تعداد اس امر کی عکاس کر رہی ہے کہ میڈرڈ کا جھکاؤ دائیں بازو کی طرف ہو رہا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *