Categories
Breaking news

میڈرڈ۔ بچوں کی برہنہ ویڈیوز بنانے پر انگریز استاد گرفتار

میڈرڈ (محمد نبی) نیشنل پولیس نے یوکے سے تعلق رکھنے والے انگریز استاد کو بینیدورم (Benidorm) میں گرفتا کر لیا ہے۔ ان پر الزام ہے کہ انہوں نے 1 ہزار سے زائد بچوں کی برہنہ ریکارڈنگ کی ہے۔ ان میں سے دو ریکارڈنگ اسپین میں ہوئی ہیں۔ زیر حراست ملزم پر الزام ہے کہ انہوں نے دنیا بھر میں گھروں میں موجود کیمروں کی ہیکنگ کرکے 70 خاندانوں کی ویڈیوز بنائی ہیں۔

مشبہ شخص جو پرائویٹ انگلس کلاسز لیتا تھا اور بچوں کی دیکھ بھال یعنی بطور babysitter بھی کام کرتا تھا، مبینہ طور پر کم سے کم 11 بچوں کے ساتھ ویڈیو چیٹ پر جنسی حراست میں بھی ملوث پایا گیا ہے۔ ان پر بچون کو ننگے کرکے ویڈیو بنانے اور کچھ کیسز میں دھمکی دینے کے الزامات ہیں۔
نیشن پولیس نے ایک پریس میں کہا ہے کہ یہ آدمی سوشل میڈیا نیٹ ورک “ڈارک ویب” پر کافی سرگرم تھا۔ وہ ایک سسٹم کے تحت بچوں کی پورنو گرافی بنا کر بٹ کوئینز کے عوض تبدیل کر رہا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *