Categories
Breaking news

میڈرڈ۔ساکراور باسکٹ بال شائقین کی دوسرے سیزن میں واپسی ہوگی یا نہیں؟

میڈرڈ (محمد نبی) ساکر(Soccer) اور باسکٹ بال شائقین کی ہسپانوی اسٹیڈیم میں دوسرے سیزن کے دوران واپسی ہوگی۔ یہ فیصلہ جمعرات کے دن ایک غیرہ معمولی کابینہ میٹنگ میں کیا گیا تھا۔ بعد ازاں وزیر صحت کیرولینا داریاس کی طرف سے ایک اعلامیے میں اس اقدام کی اطلاع دی گئی۔ اس اعلان کا مطلب یہ ہو گا کہ کلبس ایک بڑی ذرائع آمدنی تک دوبارہ رسائی حاصل کریں گے جو کہ کورونا وائرس کی وجہ سے اسٹیڈیمز بند ہونے سے کھو دی گئی تھی۔

حالیہ اقدام کابینہ میں ہونے والے ایک فیصلے کا حصہ ہے جس میں کچھ احتیاطی تدابیر کے ساتھ آؤٹ ڈور ماسک پر پابندی اٹھائی گئی تھی۔ ٹکٹس نہ بکنے کی وجہ سے کلبس کمائی سے محروم ہو رہے تھے جس کی وجہ سے اخراجات میں کمی لائی جا رہی تھی۔ ان کمیوں میں کھلاڑیوں اور ٹیکنیشنز کی تنخواہوں میں کٹوتی بھی شامل تھی۔ تاہم کئی کلبس بقا کی جنگ لڑ رہے تھے۔ کچھ جدید کلبس قدرے کم متاثر ہوئے تھے۔ ان میں دیگر نشریاتی سرگرمیاں ہونے کی وجہ سے کسی حد تک روینیو آ رہا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *