Categories
Breaking news

میڈرڈ۔جنسی تشدد اور بدزبانی کے الزام میں گلوکار گرفتار،رات تھانے میں گزارنے کے بعد رہا

بارسلونا(دوست مانیٹرنگ ڈیسک)نیشنل پولیس نے میڈرڈ میں ایک کنسرٹ کے دوران دیاگو ال سیگالا (Diego el Cigala)کو جنسی تشدد،مسلسل بدسلوکی اور بدزبانی کے جرم میں گرفتار کر لیا گیا۔نیشنل پولیس نے جنسی تشدد کے ایک مبینہ جرم کے الزام میں میڈرڈ میں “ال کینٹور” دیاگو ال سیگالا کو گرفتار کیا ہے۔ اس کے ساتھی نے اس کے خلاف گذشتہ دو سالوں سے مسلسل جسمانی اور زبانی بدسلوکی کے الزام میں کیڈز کے جیریز دی لا فرونتیرا(Jerez de la Frontera) میں شکایت درج کروائی۔

سیگالا کو بدھ کی رات میڈرڈ کے ہوٹل کاتالونیا اتوچا سے گرفتار کیا گیا تھا۔ اس کی گرفتاری کے بعد 52 سالہ “کینٹور”(“cantaor”) نے رات تھانے میں گزاری اور اسے عدالت لے جانے کے بعد رہا کردیا گیا۔یہ پہلا موقع نہیں ہے جب سیگالا کو گرفتار کیا گیا ہے: سن 2014 میں میڈرڈ کی ایک عدالت نے انہیں ایک فلائٹ اٹینڈنٹ کو دھمکیاں دینے کے الزام میں بھی گرفتار کیا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *