Categories
Breaking news

میڈرڈ۔تارکین وطن کی کشتی کوواپس سمندر کی نذر کرنے والے 2 افراد گرفتار، 4 لاشیں بازیاب

میڈرڈ (محمد نبی) ہسپانوی پولیس نے اسپین کے کینری جزیرے پر 2 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا ہے جن پر الزام ہے کہ انہوں نے تارکین وطن کی کشتی کو جزیرے پر دھکے دے کر سمندر میں ڈال دیا تھا۔ حادثے کے بعد اب تک 4 لاشوں کو نکال لیا گیا ہے۔خبر رسان ادارے Agence France Presse کے مبابق پولیس نے بیان جاری کیا ہے کہ گزشتہ جمعرات کو Lanzarote جزیرے کے ساحل پر پہنچنی والی کشتی کو سمندر میں ڈالنے والے 2 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ زیر حراست ملزموں نے جیسے ہی کشتی ساحل پر اتری، کشتی کو واپس کر دیا۔ بعد میں تفتیش شروع ہوئی تو ریسکیو ٹیموں نے 4 لاشیں جن میں 2 خواتین جو کہ ایک ظاہری طورپر حاملہ تھی، سمیت ایک بچہ جس کی عمر تقریبا 8 سال تھی، کو ریسکیو کیا۔

پولیس کے مطابق دو مشتبہہ افراد کی نشاندہی 41 عینی شاہدین نے کی ہے جنہوں نے کشتی کو واپس سمندر می ڈال کر حادثے کا شکار ہوتے دیکھا تھا۔ مشتبہہ افراد سے پولیس کی تفتیش جاری ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *