Categories
Breaking news

میڈرڈ۔ایک ماہ میں ہندوستانی ڈیلٹا وائرس غالب صورت اختیار کر لے گا، صحت ماہرین نے خبردار کر دیا

میڈرڈ (محمد نبی) صحت ماہرین نے خبر دار کیا ہے کہ ہندوستانی ساخت کا وائرس بہت جلد اسپین میں غلبہ پا لے گا۔ ڈیلٹا وائرس کی تشخیص پہلے ہندوستان میں ہوئی تھی تاہم اس کو اسپین میں ابھی تک سرکاری سطح پر خطرے کی گھنٹی نہیں سمجھا گیا ہے۔ وزارت صحت کی طرف سے حالیہ جاری رپورٹ کے مطابق اسپین میں کورونا کیسز کے حساب سے ڈیلٹا وائرس کا حصہ 1 فیصد سے بھی کم ہے۔ اس کو کورونا قسم، “پریشان کن ساخت” (variant of concern) کے بجائے اس سے کم درجہ، “دلچسپی کی حامل ساخت” (variant of interest) کے خانے میں رکھا گیا ہے۔

تاہم کورونا کی مختلف اقسام کو ترتیب دینے میں ہفتوں کی تاخیر کی وجہ سے یہ طے کرنا مشکل ہے کہ کون سی ساخت زیادہ تیزی سے پھیل رہی ہے۔ لیکن کچھ ماہرین کا خیال ہے کہ چند ہفتوں میں ڈیلٹا قسم غالب ساخت کے طور پر سامنے آئے گی۔ یہ قسم وبا کی مجموعی صورت حال کو کس قدر متاثر کرے گی؟ یہ کہنا قبل از وقت ہے۔ تاہم برطانیہ کی صورت حال جہاں ڈیلٹا وائرس تیزی سے پھیلا ہے، اس امر کی عکاس ہے کہ وبا میں ایک بار پھر ابال آ سکتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *