Categories
Breaking news

میو اسپتال کی ایمرجنسی میں آتشزدگی، جانی نقصان نہیں ہوا

میو اسپتال کی ایمرجنسی کے تھرڈ فلور پر آگ لگ گئی، ریسکیو ٹیموں کی جانب سے آگ پر قابو پانے کے لیے آپریشن کیا گیا۔

ایم ایس ڈاکٹر افتخار کا کہنا ہے کہ آگ ایمرجنسی کے تھرڈ فلور پر ریکارڈ میں روم میں لگی، بالائی منزل پر واقع تمام مریضوں کو گراؤنڈ فلور پر منتقل کردیا گیا ہے۔

لاہور، میو اسپتال کے ہڈی وارڈ میں اچانک آگ لگ گئی

فائر بریگیڈ کی جانب سے وارڈ میں لگی آگ پر قابو پانے کے لیے آپریشن جاری ہے۔

ڈاکٹر افتخار نے کہا کہ ریکارڈ روم میں موجود سامان جل گیا ہے، جبکہ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا اور آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published.