Categories
Breaking news

مینار پاکستان پر PDM کی حسرتوں کا جنازہ دھوم سے نکلا، وزیر اعلیٰ پنجاب

Advertisement

وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کی فسادی سیاست سے لاتعلق رہنے پر عوام خصوصا زندہ دلان لاہور کا شکریہ ادا کرتا ہوں عوام نے اپوزیشن کے انتشار کی سیاست کو یکسر رد کر دیا ، مینار پاکستان پر پی ڈی ایم کی حسرتوں کا جنازہ دھوم سے نکلا اور پوری قوم نے دیکھا ۔

وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا کہ سوا کروڑ شہر کے جھوٹے دعویدار بری طرح ناکام رہے، 8 دسمبر کے بعد 13 دسمبر بھی گزر گیا، آر ہوا نہ پار لیکن عوام نے ٹھکرائے عناصر کو آر اور پار کر دیا ، ناکام جلسی پر افراتفری پھیلانے والہ ٹولہ خود انتشار کا شکار ہو چکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مینار پاکستان پر پی ڈی ایم کی حسرتوں کا جنازہ دھوم سے نکلا اور پوری قوم نے دیکھا ، احتساب سے گھبرا کر تماشہ لگانے والی پی ڈی ایم کے کرپٹ عناصر کا احتساب ہو کر رہے گا یہ جان لیں کہ ملک کی لوٹی دولت واپس کرنا ہی پڑے گی ۔

یہ بھی پڑھیے

عثمان بزدار نے کہا کہ عوام اور ملک کو بحرانوں کا شکار کرنے والے خود بیرون ملک جائیدادیں بنا کر چھپے بیٹھے ہیں، عوام اپوزیشن قیادت کا منفی چہرہ پہچان چکی ہے ۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ کرپشن کے باعث اپنے گرد تنگ ہوتا گھیرا دیکھ کر اپوزیشن تباہی کے راستے پر گامزن ہے، کرپشن سے ذاتی تجوریاں بھرنے والوں کی عوام میں کوئی حیثیت نہیں رہی۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *