Categories
Breaking news

میمز والے منوج باجپائی حقیقت میں انڈر گراؤنڈ ہوگئے

Advertisement
Advertisement

بھارت کے نامور اور باصلاحیت اداکار منوج باجپائی اب حقیقت میں انڈرگراؤنڈ ہوگئے ہیں۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اپنی نئی آنے والی فلم کے کردار کو بہترین انداز میں نبھانے اور خود کو کردار میں ڈھالنے کے لیے منوج انڈرگراؤنڈ ہوئے۔ واضح رہے کہ 30 سال سے فلمی دنیا میں اداکاری کے جوہر دکھانے والے منوج باجپائی نے اپنی صلاحیتوں کا لوہا ہر دور میں منوایا۔ ان کی فلم ستیا نے انھیں فلم کی دنیا کا ایک چمکدار ستارا بنا دیا جبکہ گینگز آف واسے پور نے انھیں شہرت کی بلندیوں پر پہنچادیا۔ تاہم فلموں سے نا آشنا لوگ اور سوشل میڈیا صارفین زیادہ تر انھیں ان کی ایک مخصوص میم ’اب انڈرگراؤنڈ ہونے کا وقت آگیا‘ سے بھی جانتے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق منوج باجپائی نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ اپنے نئے پروجیکٹ کے لیے کردار میں مکمل طور پر ڈھلنے کے لیے سب سے رابطہ منقطع کردیا ہے۔رپورٹس کے مطابق منوج کاسٹ کے ساتھ 15 روزہ ورک شاپ کریں گے، یہ ان کے لیے ایک لمبا اور چیلنجنگ رول ہوگا، لیکن باجپائی جیسے ہی اداکار عزم و حوصلے کے ساتھ ایسا کر سکتے تھے۔ رپورٹس میں بتایا گیا کہ منوج باجپائی کے لیے اپنے نئے پروجیکٹ کے لیے کردار ادا کرنا کافی مشکل ہے اور وہ اس کے لیے ہر طرح کے رابطے ختم کردیں گے تاکہ فلم میں کردار کو حقیقی روپ دیا جاسکے۔ ان کے انڈرگراؤنڈ رہنے کا شیڈول تقریباً 50 دن پر محیط ہوگا۔

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *