Categories
Breaking news

میسی کے نام ایک اور عالمی اعزاز، پیلے کو بھی پیچھے چھوڑ دیا

Advertisement

دورِ حاضر کے لیجنڈری فٹبالر لائنل میسی نے گزشتہ صدی کے بہترین فٹبالر پیلے کا عالمی ریکارڈ بھی توڑ دیا۔ اسپینش کلب بارسیلونا سے کھیلتے ہوئے لائنل میسی نے 644واں گول داغ کر ایک کلب کی جانب سے سب سے زیادہ گول کرنے کا اعزاز اپنے نام کرلیا۔ ان سے قبل ایک کلب کی جانب سے کھیلتے ہوئے سب سے زیادہ گولز بنانے کا ریکارڈ برازیلین لیجنڈری فٹبالر پیلے کے پاس تھا۔ پیلے نے برازیلین فٹبال کلب سانتوس سے کھیلتے ہوئے 643 گول اسکور کیے تھے جو انھوں نے 1954 سے لے کر 1974 تک اپنے اس کیریئر میں اسکور کیے تھے۔ ان کے بعد آج تک کوئی بھی کھلاڑی ایک کلب کی جانب سے کھیلتے ہوئے اتنے گولز بنانے کے ریکارڈ کے قریب تک نہیں پہنچ سکا تھا۔ واضح رہے کہ کچھ روز قبل ارجنٹائن سے تعلق رکھنے والے عظیم فٹبالر لائنل میسی نے اپنے کلب بارسلونا کی جانب سے کھیلتے ہوئے 643واں گول اسکور کرکے ریکارڈ برابر کیا تھا۔ ایک روز قبل میسی نے اسپینش لالیگا کے میچ میں ریال ویلادولد کے خلاف گول کرکے اس عالمی اعزاز پر بھی اپنا قبضہ جمالیا۔

Advertisement
Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *