Categories
Breaking news

میر شکیل الرحمٰن کی غیرقانونی گرفتاری کو 109 دن ہوگئے

Advertisement

پاکستان کے سب سے بڑے میڈیا گروپ جنگ اور جیو کے ایڈیٹر انچیف میر شکیل الرحمٰن کی غیر قانونی گرفتاری کو 109 روز گزر گئے جس کے خلاف ملک بھر میں صحافی سراپا احتجاج ہیں۔

راولپنڈی میں مظاہرے میں شریک مقررین نے مطالبہ کیا کہ سپریم کورٹ میر شکیل الرحمٰن کو انصاف فراہم کرے۔

مقررین کا کہنا تھا کہ جب تک میر شکیل الرحمٰن رہا نہیں ہوجاتے تب تک ہماری جدوجہد جاری رہے گی۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ میر شکیل الرحمٰن کا قصور یہ ہے کہ وہ حق و سچ کو شائع کرتے ہیں۔

مقررین نے کہا کہ میر شکیل الرحمٰن جب 109 روز کی صعوبتیں برداشت کرنے کے بعد نہیں جھکے تو وہ آئندہ بھی نہیں جھکیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس حبس زدہ ماحول میں ایک ہی آواز بلند ہوئی ہے جس کا نام میر شکیل الرحمٰن ہے۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *