Categories
Breaking news

میرے کام کا اصل ’کریڈٹ ‘ مداح ہیں، عمران عباس

پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار عمران عباس کا کہناہے کہ ان کے مداح ان کے کام کا اصل کریڈیٹ ہیں۔عمران عباس اکثر ہی سوشل میڈیا پر متحرک نظر آتے ہیں اور اپنے مداحوں سے رابطے میں رہتے ہیں۔یہی وجہ ہے کہ ان کی سوشل میڈیا پر مقبولیت میں روز بروز اضافہ ہوتا جارہا ہے اور انسٹا گرام پر ان کے فالوورز کی تعداد 6 ملین ہوگئی ہے۔عمران عباس نے انسٹا فالوورز کی تعداد 6 ملین ہونے پر اپنے مداحوں کی اس بے پناہ محبت پر شکریہ ادا کیا ہے۔
انہوں نے اپنی پوسٹ پر مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا ہے کہ’ وہ 6 ملین فالوورز ہونے پر اپنے ہر ایک مداح کےدل سے شکر گزار ہیں‘۔انہوں نے اپنے مداحوں کو اپنے کام کا ’کریڈیٹ‘ قرار دیتے ہوئے لکھا کہ ’وہ بھی اپنے تمام مداحوں سے بہت محبت کرتے ہیں‘۔اداکارہ صنم جنگ نے عمران عباس کی اس پوسٹ پر کمنٹ کیا کہ’ او واہ! ماشااللہ، عمران اتنے زیادہ انسٹاگرام فالوورز ہونے پر مبارک ہو‘۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.