Categories
Breaking news

میرے مقدمے کوٹی وی پر لائیو دکھایا جائے، احسن اقبال

Advertisement

میرے مقدمے کوٹی وی پرلائیودکھایاجائے،احسن اقبال

پاکستان مسلم لیگ ن کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے اپنے اوپر بنے مقدمے کی کارروائی کو ٹی وی پر لائیو دکھانے کا مطالبہ کردیا۔

احسن اقبال نے کہا کہ مجھے کل احتساب عدالت پیش ہونا ہے، میرے مقدمے کوٹی وی پر لائیو دکھایا جائے۔

Table of Contents

x
Advertisement

احسن اقبال نے وزیراعظم عمران خان کی تقریرپر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ ہم پر جھوٹے مقدمات بناکر آپ کب تک اپنی نااہلی اور ناکامی پر پردہ ڈالو گے؟۔

رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ آج سیلیکٹڈ عمران نیازی نےاین آر او، این آر او کھیلنےکی کوشش کی، یہ حکومت نہایت بےشرمی کے ساتھ جھوٹ بولتی ہے۔

احسن اقبال نے کہا کہ حکومت کی بغل میں خود این آر او ہے اور زبان پر این آراو نہیں دوں گا۔

انہوں نے کہا کہ عمران نیازی پہلے آپ بنی گالا رہائش کا حساب دیں، آپ نے صرف 12 لاکھ کا معمولی جرمانہ دے کر گھر ریگولرائز کروالیا۔

رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ آپ تو خود این آر او یافتہ ہیں، اپنا گھر بچایا، سیاست بچائی اور صادق و امین کا سرٹیفیکیٹ لیا، آپ این آر او سے سیلیکٹڈ حکمران بنے، اب اپوزیشن کو کہتے ہیں این آر او مانگتی ہے۔

یہ بھی پڑھیے

احسن اقبال نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ آپ کا محاسبہ کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان سیکھنےکی صلاحیت بھی نہیں رکھتے، آپ کے ذہن میں نفر ت اور حسد بھرا ہوا ہے، آپ کو پتہ چلے گا عوام کا دھرنا کیا ہوتا ہے۔

احسن اقبال نے کہا کہ آپ کی کابینہ لوٹوں سے بھری ہوئی ہے، کام اور ڈراموں میں فرق ہوتا ہے، گھر بھیج کر دم لیں گے۔

رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ پاکستان کے مسائل کا حل نئے انتخابات ہیں۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *