Categories
Breaking news

میرے استعفےسے جانیں واپس آجائیں تو میں استعفی دینےکیلئے تیار ہوں، اعظم سواتی

میرے استعفےسےاگر یہ جانیں واپس آجائیں تو میں استعفی دینےکیلئے تیار ہوں،اعظم سواتی

وفاقی وزیر ریلوے اعظم سواتی کا کہنا ہے کہ عمران خان کا ماضی کا بیان درست تھا، میرے استعفے سے اگر یہ جانیں واپس آجائیں تو میں استعفیٰ دینے کیلئے تیار ہوں۔

گھوٹکی میں ٹرین حادثے کے مقام پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اعظم سواتی نے کہا کہ آپ دیکھیں گے کہ اس حادثے کے ذمہ داروں کو سزا ملے گی، ڈہرکی ٹرین حادثہ ایک المیہ ہے۔

فردوس عاشق اعوان کو نا مناسب بیان پر تنقید کا سامنا

معاون خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب کے اس بیان کو تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ کیا ان حادثوں کی سزا انسانی جانوں کا نعم البدل ہے؟ سکھر ڈویژن میں ٹریک کمزور ہے، لیکن جہاں حادثہ ہوا یہاں ٹریک بہتر تھا، اب دیکھنا یہ ہے، اس حادثے میں کس کی غلطی ہے۔

اعظم سواتی نے کہا کہ میرے دور میں پہلے حادثے میں 18 افراد کو سزا دی گئی تھی۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *