
سابق وزیراعظم و پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے ملک میں آئندہ الیکشن کے حوالے سے پیشگوئی کردی۔
لاہور میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ میری پیش گوئی ہے کہ انتخابات مارچ اپریل میں ہوجائیں گے۔
عمران خان نے کہا کہ حکومت میں آنے کے لیے کوئی سمجھوتہ نہیں کروں گا، اقتدار کی خاطر عوام کے اعتماد کو ٹھیس نہیں پہنچاؤں گا۔
انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کنٹرولڈ ہے، جنرل باجوہ نے زرداری اور مراد علی شاہ سے ڈیل کر رکھی تھی۔
عمران خان نے کہا کہ پیر کو قومی اسمبلی اراکین استعفوں کی تصدیق کے لیےجائیں گے۔
پی ٹی آئی چیئرمین نے مزید کہا کہ ق لیگ کے ساتھ اتحاد کر رہے ہیں کیونکہ انہوں نے ساتھ دیا ہے۔
سابق وزیراعظم نے مزید کہا کہ بلاول بھٹو نے مجھ سے زیادہ بیرونِ ملک دورے کیے، اپنے پیسے پر دورے کر رہے ہیں تو کیا بلاول کے یہ نجی دورے ہیں؟۔
عمران خان نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے پاس فنڈنگ کی کوئی رسید نہیں، ہمارے پاس 40 ہزار ڈونرز کا ڈیٹا بیس موجود ہے۔
قومی خبریں سے مزید
-
ن لیگ کا وزیرِ اعلیٰ پنجاب سے متعلق فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ
-
کراچی میں رات کے وقت کچھ علاقوں میں درجہ حرارت سنگل ڈیجٹ میں آسکتا ہے، موسمیاتی تجزیہ کار
-
وزیر اعلیٰ کے پی نے بھی عمران خان کو شٹ اپ کال دیدی، شرجیل میمن
وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے بھی عمران خان کو شٹ اپ کال دے دی۔
-
پنجاب اسمبلی کی صورتحال پر عدالت عظمیٰ از خود نوٹس لے، رانا ثناء اللّٰہ
وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ کا کہنا ہے کہ عدالت عالیہ اور عدالت عظمیٰ سے گزارش ہے کہ فیصلے پر نظرثانی کریں، از خود نوٹس لیں۔
-
کئی مرتبہ کہا ہے کہ عمران خان بیٹھ کر ہم سے بات کریں، احسن اقبال
وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ سیاست میں مذاکرات کے دروازے کبھی بند نہیں ہوتے، ہم نے کئی مرتبہ کہا ہے کہ عمران خان بیٹھ کر ہم سے بات کریں۔
-
پاکستانی پاسپورٹ پر سعودی عرب جانے کی کوشش میں افغان باشندے گرفتار
پاکستانی پاسپورٹ پر سعودی عرب جانے کی کوشش میں کراچی ایئر پورٹ پر 3 افغان باشندوں کو گرفتار کر لیا گیا۔
-
اعظم سواتی نے ضمانت بعداز گرفتاری کیلئے عدالت سے رجوع کر لیا
متنازع ٹوئٹس کیس میں سینیٹر اعظم سواتی نے ضمانت بعداز گرفتاری کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا۔
-
لاہور کئی دنوں سے شدید سردی کی لپیٹ میں
لاہور کئی دنوں سے شدید سردی کی لپیٹ میں ہے، شہر میں کم از کم درجہ حرارت 4 ڈگری سنٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔
-
بدقسمتی سے دہشت گردی نے پھر سر اٹھا لیا ہے، احسن اقبال
وفاقی وزیر احسن اقبال کا کہنا ہے کہ دنیا ہمیں دہشت گردی کی نظر سے دیکھتی تھی، بدقسمتی سے دہشت گردی نے پھر سر اٹھا لیا ہے۔
-
پاکستان میں چین سے نیا کورونا ویریئنٹ آنے کاخطرہ
چین سے ایک مرتبہ پھر کورونا وائرس پاکستان میں پھیلنے کا خطرہ پیدا ہوگیا ہے۔
-
بوہری برادری کے روحانی پیشوا سیدنا مفضل سیف الدین کراچی پہنچ گئے
داؤدی بوہرہ جماعت کے روحانی پیشوا سیدنا مفضل سیف الدین کراچی پہنچ گئے۔
-
اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات سے متعلق درخواستوں پر تحریری فیصلہ جاری
اسلام آباد ہائی کورٹ نے اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات سے متعلق درخواستوں پر تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔
-
شاہد خاقان عباسی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے
سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی کورونا وائرس کا شکار ہو گئے۔
-
اسلامیہ کالج میں لائبریری کے شیشے اور تالے توڑنے پر طالبعلم گرفتار
پشاور میں اسلامیہ کالج میں لائبریری کے شیشے اور تالےتوڑنے والے طالبعلم کو گرفتار کرلیا گیا۔
-
کراچی: بینک محافظ ڈاکو نکلا، 50 لاکھ کی ڈکیتی کروا دی
کراچی میں شاہراہ فیصل پر بینک کا محافظ ہی ڈاکوؤں کا ساتھی نکلا جس نے بڑی رقم کی اطلاع دے کر 50 لاکھ روپے کی ڈکیتی کروائی۔
-
خرم شیر زمان کا بلدیہ عظمیٰ کی خستہ حال بسوں کی حالت زار پر اظہار تشویش
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما خرم شیر زمان نے بلدیہ عظمیٰ کے سٹی وارڈن کے پلاٹ کا دورہ کیا۔