Categories
Breaking news

میری تمام دعائیں لاہور قلندرز کے ساتھ ہیں، عبدالعلیم خان

Advertisement
میری تمام دعائیں لاہور قلندرز کے ساتھ ہیں، عبدالعلیم خان

سینئر وزیر پنجاب عبدالعلیم خان کا کہنا ہے کہ میری تمام دعائیں اور نیک تمنائیں لاہور قلندرز کے ساتھ ہیں۔

Advertisement

پنجاب کے سینئر وزیر عبدالعلیم خان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ لاہور قلندرز نے پی ایس ایل کے سارے سیزن میں اچھا کھیل پیش کیا ہے۔

Table of Contents

x
Advertisement

انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل فائیو کےفائنل میں لاہور قلندر کی کامیابی کے لیے دعا گو ہوں۔

PSLفائنل، کراچی اور لاہور میں آج جنگ

کراچی میں کرکٹ کی بڑی جنگ ہوگی۔نیشنل اسٹیڈیم میں کراچی کنگزاور لاہورقلندرز پی ایس ایل فائیو کی ٹرافی کےحصول کےلئے بڑےناموں کےساتھ میدان میں اتریں گی۔

آج جیت کراچی کنگز کی ہوگی، وسیم اکرم

پاکستان سُپر لیگ میں کراچی کنگز کے ہیڈ کوچ وسیم اکرم کا کہنا ہے کہ وہ آج فائنل میں کراچی کنگز کی جیت کے لیے پُراُمید ہیں۔

دوسری جانب آسٹریلوی صحافی ڈینس فریڈمین نےبھی پاکستان سُپر لیگ کے فائنل میں لاہور قلندرز کی بھرپور سپورٹ میں جیت کے لیے ’انشاءاللّٰہ‘ کہا ہے۔

واضح رہے کہ لاہور قلندرز اور کراچی کنگز کے درمیان پاکستان سپر لیگ کا فائنل آج کراچی میں کھیلا جائے گا، فائنل میچ آج رات آٹھ بجے شروع ہوگا جو کہ جیو سوپر پر براہ راست نشر کیا جائے گا۔

میچ سے قبل اسٹیڈیم روڈ کو بند کردیا جائے گا، کراچی کے علاقے لیاقت آباد سے آنے والا ٹریفک حسن اسکوائر پل سے نیو ٹاؤن موڑا جائے گا۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *